سونے کی قیمت میں بڑی کمی
Image
کراچی:(سنو نیوز) سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے، سونے کی قیمت میں 650 روپے فی تولہ کمی کے بعد 24 قراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 850 روپے کا ہوگیا ۔ دس گرام سونا بھی 557 روپے کمی سے 1 لاکھ 85 ہزار 57 روپے کا ہوگیا، عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالر کمی سے 2016 ڈالر فی اونس ہوگیا۔ گذشتہ روز سونا 900 روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا تھا، ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی تھی۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 766 روپے کا اضافہ ہوا تھا، 10 گرام سونا ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے میں فروخت ہوا، عالمی منڈی میں سونا 11 ڈالر مہنگا ہوا تھا عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2022 ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا تھا۔ کچھ دن قبل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بائیس سو روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ سولہ ہزار آٹھ سو روپے پر آ گئی تھی۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2006 ڈالر کی سطح پر پہنچنے پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے بڑھ کر دو لاکھ 16 ہزار800 روپے ہوگئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: 2024 میں ہنڈا موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتیں کیا ہونگی؟ دوسری جانب نٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 38 پیسے کی کمی آئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے، گذشتہ روز ڈالر 285 روپے 13 پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے، 100 انڈیکس 222 پوائنٹس اضافے سے 58421 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گذشتہ ایک ہفتے سے تیزی دیکھی جارہی ہے، 16 نومبر کو ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی سطح عبور کرگیا جبکہ 21 نومبر کو بھی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 222 پوائنٹس اضافے سے 58421 پر بند ہوا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage