2024 میں ہنڈا موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتیں کیا ہونگی؟
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) سال 2024 میں ہنڈا موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتیں کیا ہونگی؟، جاپانی موٹرسائیکل برانڈ ہنڈا سی ڈی 70 پاکستان میں 90 کی دہائی سے ایک جیسے فریم کے ساتھ متعارف کرائی جا رہی ہے، پاکستانی مارکیٹ میں کمپنی نے حالیہ برسوں میں بائیک پر کوئی نئی اپ ڈیٹ شیئر نہیں کی اسکے باوجود مارکیٹ میں ہنڈا کمپنی اپنا ایک مقام رکھتی ہے۔ رواں ماہ کمپنی نے ہنڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل کی قیمت 157900 روپے جاری کی جبکہ کمپنی نے ہنڈا 125 کی قیمت 234900 مقرر کی ہے جس کا نوٹیفکیشن 18 اکتوبر کو جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ مارکیٹ میں جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں تھیں کہ کمپنی نے ہنڈا 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت میں 22 ہزار کی کمی کی ہے اور آنے والی قیمت تقریباً 135,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ہنڈا نے 125 کی قیمت میں 33 ہزار 500 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ نئی قیمت 2 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہیں، 125 سپیشل ایڈیشن میں 38 ہزار 500 کی بڑی کمی کی گئی اور نئی قیمت 253,000 کے لگ بھگ ہے۔ دوسری جانب کمپنی نے ان تمام جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی کرنسی کی قدر میں اضافے کے بعد ہنڈا کمپنی نے اپنی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستانی ہنڈا سی ڈی 70 کو اس کی پائیداری، قابل اعتماد انجن، آسان دیکھ بھال اور پرزوں کی دستیابی کی وجہ سے ترجیح دیتے ہیں۔ پچھلے مہینے موٹر سائیکل کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں افواہیں پھیلی تھیں لیکن ہونڈا نے تمام رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ قیمت میں کمی کے بارے میں ایسی کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے اور نئی قیمت کی فہرست بھی جاری کی تھی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage