پاک چین وینچر، پاکستان میں پہلی الیکٹرک کار متعارف

11/23/2023 7:17
بیجنگ:(ویب ڈیسک) چین کے شہر بیجنگ میں سب سے بڑے اور معروف برانڈ ڈونگ فینگ سوکون (ڈی ایف ایس کے) اور پاکستان کے ایک کاروباری گروپ ریگل آٹوموبائلز نے پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک وہیکل سیرس 3 لانچ کر دی ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملک کی کار صنعت نے حال ہی میں متعدد الیکٹرک گاڑیوں کا خیرمقدم کیا ہے جس طرح آٹو سیکٹر گرین ٹیکنالوجی کو بڑھانے کے لئے خود کو تیار کر رہا ہے یہ الیکٹرک وہیکل انڈسٹری میںایک قابل فخر بات ہے۔
یہ لانچ پاکستان کی آٹو موٹو انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی لاگت سے نمٹنے اور ملک میں الیکٹرک کاروں کیطرف توجہ مرکوز کرنے میں ایک اہم قدم ہے، اس ای وی گاڑی کی قیمت، بکنگ کی تفصیلات اور ترسیل کا وقت بھی سامنے آیا ہے۔
کمپنی کے مطابق مقامی طور پر اسمبل ہونے والے سیرس 3 کی قیمت 91 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، مکمل طور پر بلٹ اپ سیرس 3 ایک کروڑ روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا تھا، توقع ہے کہ گاڑی 24 مارچ 2024 تک فراہم کردی جائے گی۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ایم جی موٹرز نے پاکستان میں اپنی نئی الیکٹرونکس کار کو متعارف کروا دیا ہے۔ ایم جی پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی نئی الیکٹرک کار ایم جی فور ای وی کو مقامی صارفین کیلئےمتعارف کروا دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایچ ایس اور زیڈ ایس کو متعارف کروایا گیا تھا۔
ایم جی فور ای وی کو6 کلرز میں صارفین کیلئے پیش کیا گیا ہے جس میں سب سے نیا نمایاں رنگ وولکینو اورنج بتایا جا رہاہے۔ اس گاڑی میں ایکٹیو گِرل سسٹم ہے جو بیٹری رینج میں ایئر فلو کو یقینی بناتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فورڈ کو ٹیسلا کا بڑا تحفہ
ایم جی کی نئی کار کا لیگ روم اورہیڈروم لمبے یل بیس اور پتلی بیٹری کی وجہ سےکافی کشادہ طرز پر بنایا گیا ہے۔ اس گاڑی میں وائرلیس چارجنگ پیڈ بھی نصب کیا گیا ہے۔جبکہ اس میں نصب 10.25 انچ کی ٹچا سکرین پر اینڈرائڈ آٹو اور ایپل کار پلے کی سہولت میسر ہے ۔
پاکستان میں ایم جی فور ای وی ایکسائٹ کی قیمت ایک کروڑ، نو لاکھ، نناوے ہزار روپے ہے، جس میں فرائٹ اور وِد ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں جبکہ ایم جی فور ای وی ایسنس کی قیمت ایک کروڑ،انتیس لاکھ، نوے ہزار روپے ہے جس میں فرائٹ اور وِد ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہیں۔


404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage