
عورت مارچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے سیاسی مخالفت میں خواتین کی سیاسی سرگرمیوں پر سستی جگت کی ہے، انہوں نے ابھی تک یہ نہیں سیکھا کہ خواتین کو اچھی عورت اور بری عورت میں تقسیم کرنا پتھروں کے زمانے کا طریقہ کار ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں مزید لکھا گیا کہ ناچ گانے کا شوق رکھنے سے عورت کے کردار پر سوال اٹھانا انتہائی گھٹیا حرکت ہے، ہمارا ان کو مشورہ ہے کہ وہ عورت دشمنی کے غار سے باہر نکلیں اور اپنے خیالات کو سورج کی روشنی دکھائیں۔Bohat khoob! Aik baar phir Nawaz Sharif, PML-N ke sarbarah ne siyasi mukhalifat mein khawateen ki siyasi sargarmiyon pe sasti juggat ki. Unhon ne abhi tak yeh nahi seekha ke khawateen ko 'achi' aurat aur 'buri' aurat mein taqseem karna pathron ke zamanay ka tareeqa-e-kar hai. 1/3 pic.twitter.com/c947nAGSvO
— Aurat March - عورت مارچ (@AuratMarchKHI) October 22, 2023
یاد رہے کہ چار سالہ خودساختہ جلاوطنی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کی رات کو لندن سے واپس پاکستان پہنچے تھے۔ لاہور میں مینارِ پاکستان کے مقام پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ نواز شریف کو خوش آمدید کہنے کے لیے جمع تھے جہاں انہوں نے کارکنان سے خطاب بھی کیا تھا۔Naach gaanay ka shauq rakhnay se aurat ya kisi bhi insaan ke zaati kirdaar pe sawaal uthana intehayi ghatiya harkat hai. Humara unko mashwara hai ke woh aurat-dushmani (misogyny) ke ghaar se bahar niklein aur apnay khayalaat ko sooraj ki roshni dikhaein. 2/3
— Aurat March - عورت مارچ (@AuratMarchKHI) October 22, 2023
اس دوران نواز شریف کے خطاب کے ایک حصے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ دیکھیں ہماری بہنیں کتنی آرام سے جلسہ سن رہی ہیں، کوئی ڈھول کی تھاپ پر ناچ گانا نہیں ہو رہا، میری بات سمجھ گئے یا نہیں سمجھے؟۔ نواز شریف کا اشارہ سابق وزیراعظم عمران خان کے جلسوں کی جانب تھا، ماضی میں دیکھا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے جلسوں میں ڈھول کی تھاپ اور گانوں پر رقص کیا جاتا تھا۔Iss slut-shaming se azadi, victim-blaming se azadi — hai haq hamara, azadi! 3/3#SexismInPolitics#AuratMarch
— Aurat March - عورت مارچ (@AuratMarchKHI) October 22, 2023
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage