پاکستان کی سب سے بڑی کجھور منڈی مسائل کا شکار

9/23/2023 4:10
لاہور:(سنو نیوز) پاکستان کی سب سے بڑی کجھور منڈی مسائل کا شکار ہے،ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والی کجھور منڈی سے وابستہ کسان ،تاجر اور مزدوروں کے سیکڑوں مسائل ہیں۔
خشک میوا جات میں اپنا الگ مقام رکھنے والا خشک چھوہارا اپنے ذائقے اور لذت سے دنیا بھر میں کھایا جاتا ہے، پاکستانی کجھور کا سب سے بڑا خریدار انڈیا ہے۔
لاکھوں ایکڑ پر پہلا سندھ کا رقبہ کے لحاظ سے سب بڑا ضلع خیرپور دنیا بھر میں کھجور کے باغات سے جانا جاتا ہے، پاکستانی چھوہارا یعنی کے خشک کجھور میڈ ان پاکستان کے بجائے 95 فیصد کھجور کی فصل پاکستان سے دبئی کے ذریعے انڈیا میں فروخت ہوتی ہے۔
کئی مراحل سے گزر کر سندھ کے مختلف اضلاع سمیت ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کی کھجور بھی سکھر کی کھجور مارکیٹ میں بکنے کو آتی ہے۔
تاجر اور کسانوں نے پاکستان حکومت سے پاکستانی کھجور کی پروڈکشن کے لئے انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی سہولیات اور انڈسٹری لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مطالبے میں کسانوں نے کہا ہے کہ پاکستانی کھجور دنیا پھر میں میڈ ان پاکستان ہو کر بکنی چاہیے جو کہ ملک کی معیشت کے لئے فائدہ مند ہوگی۔
کسان خوشحال ہوگا تاجر کی ایکسپورٹ بڑے گی اور مزدور کی اجرت میں ااضافہ ہوگا تو ملک میں خوشحالی آئے گی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage