جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کی ضمانت منظور
Image

لاہور: (سنو نیوز) جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور کی اینٹی ٹیرررازم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سمیت 9 ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لی ہیں، عدالت کی جانب سے ان کو رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

تاہم جناح ہائوس حملہ کیس کی اہم ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت پچپن ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں کو خارج کردیا گیا ہے۔ لاہور کی اینٹی ٹیررازم کورٹ کے معزز جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کارکنوںکی جانب سے دائردرخواستوں پر فیصلہ سنادیا ہے۔

جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کی زیر حراست کارکنوں کی ضمانتیں منظور کی۔ان میں علی حسین قادری، قاسم، سید فیصل اختر، شاہ بانو، آشمہ شجاع،افشاں طارق، روبینہ جمیل ، صنم جاوید ودیگر شامل ہیں۔

اینٹی ٹیررازم کورٹ نے ضمانتیں منظور ہونے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کی رہائی کا بھی حکم دیتے ہوئے تمام کو ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی اہم ملزمہ خدیجہ شاہ سمیت 55 ملزموں کی ضمانتوں پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواستیں خارج کردی ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage