بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ مہنگی
Image
اسلام آباد: (سنو نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 28 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اطلاق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی صارفین کو زوردار جھٹکا دیتے ہوئے سہ ماہی ایڈجٹٹ٘منٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 28 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ ںیپرا نے بجلی میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا، وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق ہو جائے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ مالی سال 2022ء – 2023ء کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ جس کے تحت صارفین کو چھ ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی اور 159 ارب کا اضافی بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑے گا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا اور ادائیگیاں اکتوبر 2023 سے مارچ 2024 تک کی جائیں گی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage