ثانیہ مرزا کیساتھ طلاق کی افواہیں، شعیب ملک سچ زبان پر لے آئے
Image

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کیساتھ تعلقات کی کشیدگی اور طلاق کی خبروں پر پہلی بار اپنی زبان کھول دی ہے۔

گذشتہ روز ایک نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو میں شعیب ملک نے کہا کہ میاں بیوی کے درمیان رشتے میں اتار چڑھائو رہتا ہے، یہ ساری دنیا میں ہوتا ہے۔ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا جوڑا ہوگا کہ جن میں کوئی اختلاف نہ ہو۔

خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان گذشتہ چھ ماہ سے طلاق کی افواہیں اور کشیدہ تعلقات کی خبریں زیر گردش ہیں۔ کافی عرصہ سے دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ پر کوئی فوٹو یا ویڈیو تک شیئر نہیں کی۔

تاہم دونوں کو اس دوران ایک پروگرام کی میزبانی ضرور کرتے دیکھا گیا تھا۔ گذشتہ سال نومبر میں شعیب ملک کی جانب سے اپنی ثانیہ مرزا کو برتھ ڈے کی مبارکباد بھی پیش کی گئی تھی۔

تاہم دونوں نے طلاق کی خبروں پر کوئی وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا تھا۔ اب عیدالفطر کے موقع پر نجی ٹیلی وژن کیساتھ انٹرویو میں شعیب ملک نے اس پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے اور ثانیہ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

شعیب ملک نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر اپنی اہلیہ ثانیہ اور بیٹے کیساتھ نہیں ہیں، کاش وہ ان کے ساتھ ہوتے اور اکھٹے عید مناتے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے وہ جب کرکٹ کھیلنے پاکستان سے باہر ہوتے تھے تو اپنی ماں کو عید کے دنوں میں یاد کرتے تھے اور اب شادی کے بعد وہ ثانیہ اور اذہان کو بھی یاد کرتے ہیں۔

قومی اسٹار کرکٹر شعیب ملک نے کہا کہ ان کی اہلیہ کا تعلق انڈیا سے ہے، ان کی وہاں مصروفیات ہیں، اس لئے یہ ممکن نہیں ہو پاتا کہ وہ اکھٹے عید منائیں۔

ثانیہ مرزا سے طلاق اور اختلافات پر شعیب ملک نے انتہائی مبہم انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے، وہ مصروفیات کی وجہ سے ایک ساتھ نہیں ہیں۔

انہوں نے تمام افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ثانیہ کیساتھ طلاق کی خبریں بے بنیاد ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا  کون سا جوڑا ہے، جن کے اختلافات نہیں ہوتے۔

شعیب ملک نے کہا کہ تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا ہے اور ان سمیت تمام مشہور جوڑوں کے تعلقات میں بھی ایسا ہوتا ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ثانیہ مرزا نے مجھے انسٹاگرام پر اَن فالو نہیں کیا اور یہ بات ان کو آج پتہ چلی ہے کہ انہون نے مجھے ان فالو کر دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ کچھ عرصے سے ہم ایک ساتھ نہیں دکھائی دیے، کیونکہ دونوں کی اپنی اپنی مصروفیات تھیں۔ تاہم میں دن میں دو بار اپنے بیٹے سے بات کرتا ہوں۔ ان کے بیٹے کو بیڈمنٹن کا شوق ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage