بھارتی فوج پر منی پور میں حملہ، ایک فوجی ہلاک

11/22/2023 3:47
ممبئی:(سنو نیوز) منی پور میں باغی گروہ اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا۔
واقعہ منی پور ضلح کنگ پوپکی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نسلی تشدد کے خلاف قبائلی برادری نے آواز اٹھائی،باغی تنظیم نے دعویٰ کیا کہ کوکی زو کمیونٹی کے لوگوں پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا، حملے کے بعد ضلح کانگ پوکپی کو بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق منی پور کی ریاست میں کوکی آبادی کی اکثریت ہندوستان سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہی ہے، 60,000 ہزار سے زائد لوگوں کو گھر سے بے دخل کیا گیا، 36 گھنٹوں کے دوران 249 گرجا گھروں کو جلایا گیا اور 4،786 گھر جلائے گئے۔
منی پور فسادات کے دوران 300 سے زائد خواتین جنسی درندگی کا شکار ہوئیں، 200 سے زائد افراد کی ہلاکتیں اور 1100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ، منی پور کی عوام بی جی پی سیاسی مقاصد میں پس رہی ہے، مودی حکومت منی پور میں تشدد کے واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ ہندوستان کی ریاست منی پور میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔ تین مئی کو شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک پانچ ہزار سے زائد سرکاری ہتھیار اور لاکھوں گولیاں لوٹی جا چکی ہیں جبکہ سو سے زائد پولیس اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ منی پور کے علاقے امپھال میں 700 باغیوں نے پولیس کیمپ پر حملہ کر کے جدید ترین ہتھیار، گولہ بارود اور درجنوں گاڑیاں چھین لیں۔ ذرائع کے مطابق امپھال میں حملے کے دوران درجنوں پولیس اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ 3 مئی کو شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اب تک 5 ہزار سے زائد سرکاری ہتھیار اور لاکھوں گولیاں لوٹی جا چکی ہیں۔ ایک لاکھ سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کے باوجود حالات مودی سرکار کے قابو سے باہر ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت دنیا میں خواتین کیساتھ جنسی درندگی میں سر فہرست منی پور میں خانہ جنگی کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد دربدر ہوچکے ہیں۔ 6 ہزار سے زائد گھر اور 500 سے زائد عبادگاہیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔ منی پور کے وزیر اعلی بیرن سنگھ حالات کو انتہائی سنگین قرار دے چکے ہیں۔ ستیا پال ملک کا کہنا ہے کہ مودی نے سیاسی مقاصد کی خاطر منی پور میں فسادات کروائے۔ ڈی جی اسام رائفلز کا کہنا ہے کہ آج تک اتنے بڑے پیمانے پر کشیدگی نہیں ہوئی۔ نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے مطابق مودی سرکار پر تشدد واقعات کو ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں۔ 28 جولائی کو امریکی محکمہ خارجہ نے دو خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی، برہنہ مارچ اور زندہ جلانے کو انتہائی تشویشناک قرار دیا۔بھارتی فوج پر منی پور میں حملہ #SUNONEWSHD #BreakingNews pic.twitter.com/Pla06e8dhi
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) November 22, 2023
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage