گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

10/22/2023 10:16
لاہور:(سنو نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے گیس کی قیمتوں میں 193فیصد تک اضافے کا امکان ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کل ای سی سی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے سمری میں گیس کا ٹیرف 193فیصد تک بڑھانے کی تجویز دی ہے، گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، دیگر گیٹگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریبا 193 فیصد تک اضافے کی تجویز ہے۔
سب سے کم گیس استعمال کرنے والوں کیلئے فکسڈ چارجز میں 3900 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے، پروٹیکڈ صارفین کیلئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز ہے۔
ماہانہ 25۔0 کیوبک میٹر تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز کیا گیا ہے، ماہانہ 0.60 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے قیمت میں 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز کیا ہے۔
ان صارفین کیلئےگیس کی قیمت300 سے بڑھا کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویزکی گئی ہے، ماہانہ 100کیوبک میٹر نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز کیا گیا ہے، ان صارفین کیلئے قیمت400 سے بڑھا کر ایک ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کی گئی ہے۔
ماہانہ 150کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز کیا گیا ہے، ان صارفین کیلئے گیس کاٹیرف بڑھا کر 1200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کیا گیا ہے، ماہانہ 200 کیوبک میٹر والے صارفین کےٹیرف میں 800 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویزکیا گیا۔ ان کٹیگری والے صارفین کیلئے ٹیرف800 سےبڑھا کر1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز، ماہانہ300 کیوبک میٹر والے صارفین کیلئے1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز ،ان صارفین کیلئے قیمت1100 سے بڑھاکر3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز ،ماہانہ400کیوبک میٹروالے صارفین کے ٹیرف میں1500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کٹیگری کے صارفین کیلئے قیمت3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز، ماہانہ 400 کیوبک میٹر سے زائد کیلئے900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز ،ایسے صارفین کیلئے قیمت 3100 سےبڑھا کر4 ہزارروپے فی ایم ایم بی ٹی تجویز ،سیمنٹ سیکٹر کےگیس ٹیرف میں2900 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز،سیمنٹ سیکٹر کیلئے قیمت 1500روپے سےبڑھا کر4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کیا گیا ہے۔ برآمدی انڈسٹریز کے ٹیرف میں 950روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز ،ایکسپورٹ انڈسٹریز کاٹیرف 2050روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز،غیر برآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں1400روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ تجویز،غیر برآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز ، سی این جی کیلئے گیس کی قیمت2ہزار595روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی تجویز ،سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کاٹیرف4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تجویز کیا گیا ہے۔گیس قیمتوں میں اضافے کا امکان #SUNONEWSHD pic.twitter.com/ufgPYkyydf
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) October 22, 2023
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage