اسرائیلی بمباری سے مزید 56 فلسطینی شہید
Image
غزہ:(سنو نیوز) اسرائیلی بمباری سے مزید 56 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، اسرائیل نے زمینی کارروائی کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں، لبنانی سرحد فوجی اڈے میں تبدیل کر دی گئی ہے۔ بمباری سے جنین کے پناہ گزین کیمپ کی مسجد بھی شہید ہو گئی ہے، اسرائیل فضائیہ نے دمشق اور حلب ایئر پورٹ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ پر فوری انخلا کے دھمکیوں بھرے پمفلٹ گرانے شروع کر دیئے ہیں۔ اسرائیلی فوج لبنان کی سرحد پر نئے محاذ کی تیاری میں مصروف ہے، سرحدی علاقہ فوجی اڈے میں تبدیل کر دیا گیا ہےجبکہ توپ خانہ اور بکتر بند گاڑیاں تیار، قصبوں اور دیہاتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے۔ شہید فلسطینیوں کی تعداد 4385 ہو گئی جن میں سے 1756 بچے اور 976 خواتین شامل ہیں۔ خیال رہے کہ صیہونی فورسز کی بمباری نے غزہ کو کھنڈر بنا دیا ہے، اسرائیل کی جانب سے اب تک کئے جانے والے حملوں میں شہدا کی تعداد 4 ہزار 300 ہوگئی جس میں خواتین اور بوڑھے بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے شدید حملوں کا نیا الرٹ جاری کر دیا۔ نہتے فلسطینی شہریوں کا بجلی، پانی، انٹرنیٹ بند ہے جبکہ کھانے پینے کی اشیاء بھی ختم ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امدادی سامان کے 20 ٹرک داخل ، ایک میں صرف تابوت ہسپتالوں کا ایندھن بھی ختم ہوگیا۔ اکٹر بے ہوش کئے بغیر آپریشن کرنے پر مجبور ہیں۔ رفح سرحد نہ کھلنے سے امدادی سامان غزہ نہ پہنچ سکا۔ اقوام متحدہ نے امداد روکنے کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے دیا۔ امدادی سامان سے بھرے ٹرک آج غزہ میں داخل ہوسکیں گے یا نہیں ؟ صورتحال واضح نہ ہوسکی۔ گزشتہ روز رفح کراسنگ کی مصری حدود میں سڑک کی مرمت کے باعث ٹرکوں کو داخلےکی اجازت نہیں مل سکی تھی۔ رفح کراسنگ پر اس وقت مختلف ملکوں سے بھجوائے گئے امدادی سامان کے دوسو کے قریب ٹرک کھڑے ہیں، بیس ٹرکوں پر مشتمل پہلی کھیپ آج روانہ کئے جانے کا امکان ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے غزہ کیلئے اگلے چند گھنٹے انتہائی خطرناک قرار دیدیے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کمپنی نے اسرائیلی پولیس کو وردیوں کی سپلائی روک دی ہے، بھارتی کمپنی نے یہ اعلان غزہ کے العہلی ہسپتال پربمباری کے بعد کیا ہے،غزہ کے العہلی ہسپتال پر اسرائیلی بمباری میں500 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage