لاہورمیں 48 گھنٹوں کے دوران جنسی زیادتی کے چھ واقعات رپورٹ
Image

لاہور: (سنو نیوز) لاہور میں چوری، ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں کیساتھ ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات بھی بڑھنے لگے، شہر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ 48گھنٹوں کے دوران 6حواءکی بیٹیوں کی عزتیں لٹ گئیں، پولیس خاموش تماشائی بن گئی۔

کوٹ لکھپت کے علاقے میں سفاک جنسی بھڑیوں نے اسلحہ کے زور پرمیٹرک کی طالبہ کو اجتماعی جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم فرید نے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کیساتھ مل کر میٹرک کی طالبہ (ط) کے گھر جا کر اسلحہ کے زور پر اسے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور فحش ویڈیو بنا لی۔

ہنجروال کے علاقے میں سفاک جنسی درندے نے 16سالہ لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ ملزم بلال نے (ن) نامی لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے اس کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہنجر وال کے علاقے میں ہی ایک اور جنسی درندے نے شادی شدہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کا نام سرفراز بتایا جا رہا ہے جس کی (ن) نامی شادی شدہ خاتون سے دوستی تھی، اس نے خاتون کو ورغلا کر اس کوجنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

رائیونڈ کے علاقے میں ملزم نے منگیتر کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا لی۔ ملزم رضوان کی کچھ عرصہ قبل (الف) نامی لڑکی سے منگنی ہوئی تھی۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے میں سفاک ملزم رضوان نے شادی کا جھانسہ دے کر جواں سالہ (ی) کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیا۔

رائیونڈ کے علاقے میں ہی سفاک دو بھائیوں ندیم اور نبیل نے خاتون کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے، مگر کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور شہر میں ڈکیتیوں وچوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

لاہور شہر میں گذشتہ سال پہلے 5ماہ میں سنگین جرائم کی33 ہزار 188ون فائیو کالز موصول ہوئیں،رواں سال پہلے 5ماہ میں 120فیصد 15کی کالز موصول ہونے میں اضافہ ہوا،رواں سال پہلے 5ماہ میں 75 ہزار336 سنگین جرائم کی ون فائیو کالز موصول ہوئیں۔شہر میں گزشتہ سال بڑے ڈاکے کی 190 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال شہر میں بڑے ڈاکے کی 280کالز 15پر موصول ہوئیں،چھینا جھپٹی کی گزشتہ سال10 ہزار 964ون فائیو کالز موصول ہوئیں،رواں سال چھینا جھپٹی کی 16 ہزار435 ون فائیو کالز موصول ہوئیں،گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی گزشتہ سال17 ہزار 142ون فائیو کالز موصول ہوئیں۔

گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی رواں سال19 ہزار 171ون فائیو کالز موصول ہوئیں،گزشتہ سال گاڑی ،موٹرسائیکل چھیننے کی 581 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،رواں سال گاڑی ،موٹرسائیکل چھیننے کی 708 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔، اغوا کی گزشتہ سال کے 5ماہ میں ایک ہزار 150ون فائیو کالزموصول ہوئیں،اغوا کی رواں سال کے 5ماہ میں 1700سےزائد ون فائیو کالزموصول ہوئیں۔بڑھتے کرائم پر اعلیٰ افسران نے مہنگائی اورآبادی بڑھنے کو ذمہ دار ٹھہرادیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage