لاہور: شہر میں ڈکیتیوں وچوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ
Image
لاہور: (سنو نیوز) لاہور کرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ، شہر میں ڈکیتیوں وچوری کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں گزشتہ سال پہلے 5ماہ میں سنگین جرائم کی33 ہزار 188ون فائیو کالز موصول ہوئیں،رواں سال پہلے 5ماہ میں 120فیصد 15کی کالز موصول ہونے میں اضافہ ہوا،رواں سال پہلے 5ماہ میں 75 ہزار336 سنگین جرائم کی ون فائیو کالز موصول ہوئیں۔شہر میں گزشتہ سال بڑے ڈاکے کی 190 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال شہر میں بڑے ڈاکے کی 280کالز 15پر موصول ہوئیں،چھینا جھپٹی کی گزشتہ سال10 ہزار 964ون فائیو کالز موصول ہوئیں،رواں سال چھینا جھپٹی کی 16 ہزار435 ون فائیو کالز موصول ہوئیں،گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی گزشتہ سال17 ہزار 142ون فائیو کالز موصول ہوئیں۔ گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی رواں سال19 ہزار 171ون فائیو کالز موصول ہوئیں،گزشتہ سال گاڑی ،موٹرسائیکل چھیننے کی 581 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،رواں سال گاڑی ،موٹرسائیکل چھیننے کی 708 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔، اغوا کی گزشتہ سال کے 5ماہ میں ایک ہزار 150ون فائیو کالزموصول ہوئیں،اغوا کی رواں سال کے 5ماہ میں 1700سےزائد ون فائیو کالزموصول ہوئیں۔بڑھتے کرائم پر اعلیٰ افسران نے مہنگائی اورآبادی بڑھنے کو ذمہ دار ٹھہرادیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage