دبئی :(سنونیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ کرکٹ سری لنکا کے تمام معاملات آئی سی سی خود دیکھے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق سری لنکا باہمی سیریز اور انٹرنیشنل ایونٹس کھیل سکتا ہے، تاہم کرکٹ سری لنکا کے تمام معاملات کرکٹ کونسل خود دیکھے گی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا سے انڈر 19 ورلڈکپ کی میزبانی بھی واپس لے لی ہے، اب جنوبی افریقہ جنوری میں شیڈول اس میگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر سری لنکا کے وزیر کھیل روشن رانا سنگھے نے لنکن کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا تھا۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سری لنکن وزیر کھیل روشن رانا سنگھے پر کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کافی کشیدہ تھے، سری لنکن بورڈ کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا تھا۔
سری لنکا نے سال 1996 میں ورلڈ کپ جیتا تھا، اس وقت کی فاتح ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو بورڈ کی ذمے داری سونپ دی گئی جبکہ انہیں عبوری چیئرمین بھی مقررکیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی، کرکٹ بورڈ فارغ
خیال رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 302 رنز سے شکست دیکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تھا، سری لنکا کے وزیر کھیل کے آفس کیجانب سے کرکٹ بورڈ کو فارغ کرنے اور رانا ٹنگا کو ذمہ داری سونپنے کا بیان جاری کیا گیا ۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیر کھیل کیجانب سے 7 رکنی پینل بھی تشکیل دیا گیا ، پینل میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج بھی شامل تھے، سری لنکن وزیر کھیل نے پورے کرکٹ بورڈ سے استفعوں کا مطالبہ کیا تھاجبکہ بورڈ کے سیکرٹری موہن ڈی سلوا نے ایک روز قبل عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت پر آئی سی سی نے بورڈ کو معطل کر دیا تھا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage