
اسلام آباد:(سنونیوز)فیفاورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ ٹو کے دوسرے میچ میں تاجکستان نے پاکستان کو ایک کے مقابلے 6 گولز سے شکست دےدی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر راؤنڈ 2 کے گروپ جی کے میچ میں تاجکستان نے میزبان پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا۔مہمان ٹیم نے لگا تار دو گال داغ دیے۔
پاکستان کی جانب سے رئیس نبی نے گول کرکے سکور 1-2 کر دیا لیکن اس کے بعد تاجک ٹیم نے پے در پے حملے کیے اور پہلے ہاف کے اختتام پر ایک کے مقابلے میں چار گول کی برتری حاصل کر لی۔
دوسرے ہاف میں بھی تاجکستان نے مزید دو گول بنائےتاہم پاکستان ٹیم دوسرے ہاف میں کوئی گول نہ بنا سکی اور تاجکستان نے میچ ایک کے مقابلے میں 6 گول سے جیت لیا۔
تاجکستان کی جانب سے کامولوو نے دو جبکہ سوئیروو، عمربوئیوف، احسان، سیمیو نے ایک ایک گول اسکور کیا۔میچ میں پاکستان کو ایک جبکہ تاجکستان کو تین ییلو کارڈ ملے۔پاکستان کے عالمگیر علی کو واحد ییلو کارڈ ملا۔
پاکستان کا اگلا راؤنڈ ٹو کا میچ اردن کے خلاف 21مارچ کو ہے۔پاکستان کو راؤنڈ ٹو میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سعودی عرب کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں گروپ ایچ کے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے ہرا دیا تھا۔
پاکستان کی فٹبال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں سعودی عرب کے خلاف میچ کھیلا، سعودی عرب کے الحسا پرنس عبد اللّٰہ بن جلاوی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سعودی عرب نے پہلے ہاف میں 0-1 کی برتری حاصل کی، سعودی عرب کی ٹیم کی طرف سے صالح الشہری نے چھٹے منٹ میں گول سکور کیا۔
میچ کے پہلے ہاف میں پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم اسے کوئی کامیابی نہ مل سکی۔ پہلے ہاف میں اچھا مقابلہ کرنے کے بعد قومی ٹیم دوسرے ہاف میں بجھی بجھی دکھائی دی۔ دوسرے ہاف میں 48 ویں منٹ میں موسیٰ خان کی غلطی کی وجہ سے سعودی عرب کو پنالٹی مل گئی جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس نے دوسرا گول بھی داغ دیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب ورلڈ رینکنگ میں 57 ویں نمبر پر موجود ہے، راؤنڈ ٹو کے گروپ جی میں سعودی عرب کے علاوہ پاکستان کے ساتھ اردن اور تاجکستان شامل ہیں۔ پاکستان نے تاریخ میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر اے ایف سی کے راؤنڈ ٹو تک رسائی حاصل کی ہے۔ قومی ٹیم کے غیر ملکی کوچ سٹیفن کونسٹٹائن نے کہا تھا کہ کھلاڑی اچھی کارکردگی کے لیے پُراعتماد ہیں۔




404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage