انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
کراچی :(سنونیوز)کرنسی مارکیٹ میں روپے نے ڈالر کو مشکل میں ڈالے رکھا، انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہو کر 285 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کم ہو کر 287 روپے 25 پیسے پر آ گئی ہے۔دوسری جانب آئی ایم ایف معاہدے سے ملکی معیشت پرمثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،سٹاک مارکیٹ میں کئی دنوں سے جاری تیزی کا رجحان ہفتے کے دوسرے روز بھی جاری رہا۔
دسمبر میں اسٹیٹ بینک کے پالیسی ریٹ میں کمی کے واضح اشاروں کے بعد سرمایہ کاروں کا مارکیٹ پر اعتماد بڑھ گیا، حصص بازار میں ایک ارب سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا، ٹریڈرز نے 37 ارب روپے کا بڑا منافع بھی کمایا۔
ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 580 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تاہم اختتام پر انڈیکس 293 پوائنٹس بڑھ کر 57 ہزار 371 پر بند ہوا۔
حکومت کی جانب سے معیشت کی بحالی کے لیےاٹھائے جانے والے اقدامات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کردیا جس کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں 18 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے چار ماہ میں 18 فیصد اضافے سے بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 54 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔ چین پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار رہا،جولائی سے اکتوبر کے دوران مجموعی سرمایہ کاری میں چین کا حصہ 30 فیصد یعنی 16 کروڑ ڈالر رہا۔
دوسرے نمبر پر ہانگ کانگ نے 11 کروڑ، برطانیہ نے ساڑھے 6 کروڑ، نیدر لینڈ نے ساڑھے 5 اور امریکا نے ساڑھے 3کروڑ کی سرمایہ کاری کی۔بجلی کی پیداوار کا شعبہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش رہا، پاور سیکٹر 25 کروڑ ڈالر کی انویسٹمنٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
دوسرے نمبر پر تیل و گیس کی تلاش کا شعبہ رہا جس میں سات کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔ فنانشل بزنس میں 5کروڑ 30لاکھ اور فارماسیوٹیکل سیکٹر میں 3 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
کاروباری ہفتے کا پہلا روز، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
ادھر بیرون ملک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اکتوبر کے مہینے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 13 فیصد کمی آئی۔ اکتوبر 2023 میں مجموعی طور پر 12.2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔ اکتوبر 2022 میں 14 کروڑ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔
ماہانہ بنیادوں پر بھی غیرملکی سرمایہ کاری میں 29 فیصد کی نمایاں کمی رہی۔ مالی سال کے چار ماہ کے دوران مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ جولائی سے اکتوبر کے دوران 7 فیصد اضافے سے 52.5 کروڑ ڈالر موصول ہوئے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے 49 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔
سب سے زیادہ غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ آئل اور گیس کی دریافت کے لیے کیا گیا۔ چار ماہ میں 265 فیصد کا اضافے سے 68 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ پاور سیکٹر میں 6 فیصد سالانہ کمی سے 24.8 کروڑ ڈالر کی گئی۔
ملکی سطح پر ہانگ کانگ اور سنگاپور کی جانب سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔ ہانگ کانگ 103 فیصد اضافے سے 10.7 کروڑ ڈالر اور سنگاپور سے 171 فیصد اضافے سے 29 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری گئی۔ چین سے چار ماہ میں 17 فیصد سالانہ کمی سے 15.8 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔