ویزہ نہ ملنے پر قومی باکسر محمد وسیم کی دبئی میں شیڈول ورلڈ ٹائٹل فائٹ کینسل

7/21/2023 10:47
لاہور: (سنو نیوز) ویزہ نہ ملنے پر قومی باکسر محمد وسیم کی دبئی میں شیڈول ورلڈ ٹائٹل فائٹ کینسل ہوگئی۔
قومی باکسر محمد وسیم کو یو اے ای کا ویزہ جاری نہ ہوسکا۔ قومی باکسر نے اسکاٹ لینڈ سے دبئی فائٹ کے لئے آنا تھا،مگر یو اے ای سفارتخانے نے قومی باکسر کی پہلی درخواست پر اعتراض لگا دیا تھا۔قومی باکسر نے اپنی والدہ کے ہمراہ پاکستان سے دوبارہ ویزے کی درخواست جمع کروائی تھی۔
منیجر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ویزہ نہ ملنے کے باعث تو ڈونی نائٹس کے ساتھ فائٹ جولائی کے آخری یا اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہےکہ محمد وسیم کی فلیپائن کے باکسر ڈونی نائٹس کے ساتھ آئی بی او ورلڈ ٹائٹل کے لئے 22 جولائی کو دبئی میں فائٹ شیڈول تھی۔قومی باکسر محمد وسیم اسکاٹ لینڈ میں ٹریننگ کے سلسلے میں موجود تھے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage