
دنیا بھر میں اکثر لوگ اپنی صبح کا آغاز چائے یا کافی سے کرتے ہیں تاکہ پورے دن کے لیے ان کے جسم کو توانائی حاصل ہوتی رہے۔ لیکن کیا واقعی ایسا ہوتا ہے؟ آج ہم آپ کو چائے یا کافی نہیں بلکہ گرین ٹی کے فوائد کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔
جاپان میں گرین ٹی کے فوائد بارے کی جانے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ اسے پینے والے افراد زیادہ چست ہوتے ہیں۔
سبز چائے کے فوائد:
جب صحت کے فوائد کے ساتھ چائے کی بات کی جائے تو سبز چائے ایک شاندار مشروب ہے۔ یہ اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی سوزش خصوصیات سے بھرپور ہے، جسے آپ اپنی روزمرہ کی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں۔
اس چائے کے فوائد تو ہم سب جانتے ہی ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سبز چائے پینے کا صحیح وقت کیا ہے؟ اس کو سمجھنے کے لیے ہمیں یہ جاننا ہوگا کہ سبز چائے میں کیا چیز ہے، جو اسے ہماری صحت کے لیے بہت اچھی بناتی ہے۔
سبز چائے پینے کا صحیح وقت:
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایک کپ سبز چائے پینے کے بعد ہمیں کیا ملتا ہے؟ جواب ہے کیفین۔ یہی وجہ ہے کہ اسے صحیح وقت پر پینا ضروری ہے تاکہ اس سے صحیح فوائد حاصل کیے جاسکیں۔ ماہرین کے مطابق سبز چائے پینے کا بہترین وقت ناشتے یا دوپہر کے کھانے کے ایک گھنٹہ بعد یا شام کو کچھ اسنیکس کے ساتھ ہے۔
حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمر رسیدہ افراد جو روزانہ سبز چائے پیتے ہیں، ان کو اس سے بہت زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ دراصل سبز چائے ایسے نامیاتی اجزا کا مرکب ہے جو ہمارے مدافعتی نظام کے اہم سیلز کو بچانے میں ا ہم کردار ادا کرتے ہیں۔
آئیے آپ کو سبز چائے کے مزید فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔ سبز چائے ڈپریشن اور ذہنی تناؤ میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ اس کے استعمال سے آپ دمہ جیسے مرض سے بچ جاتے ہیں۔ یہ مشروب الرجی سے محفوظ رکھتا ہے۔ اس سے اندرونی سوجن کا خاتمہ ہوتا ہے۔ جوڑوں کے درد میں مبتلا افراد اس سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یہ دل کو فائدہ پہنچاتی ہے کیونکہ یہ خراب کولیسٹرول کو روک کر خون کی روانی بہتر بناتی ہے۔
گرین ٹی دانتوں کی حفاظت کرتی ہے اور جراثیم کی پیدائش روکتی ہے۔ سبز چائے پینے والے افراد کو جگر، یرقان اور ذیابیطس جیسے مرض لاحق نہیں ہوتے۔ سبز چائے کینسر کے خلیات ختم کرتی ہے اور انہیں بڑھنے سے روکتی ہے۔ سبز چائے کا استعمال کرنے والوں میں آنت کے کینسر اور بریسٹ کینسر کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage