سونے کی قیمت میں بڑی کمی
Image
کراچی:(ویب ڈیسک) ملک بھر میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج سونے کا بھاؤ معمولی نیچے آگیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آج 21 اکتوبر ہفتے کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ8 ہزار350 ہوگئی ہے۔ اسکے علاوہ 10 گرام سونے کے بھاؤ میں 129 روپے کی کمی کے بعد قمیت ایک لاکھ 78 ہزار روپے 626 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کی معمولی کمی سامنے آئی ہے اور یوں سونا 1992ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔ گذشتہ روز سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا تھا، 200 روپے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 6 ہزار 300 روپے کا ہو گیا تھا، 10 گرام سونا 171 روپے سستا ہو کر 1 لاکھ 76 ہزار 869 روپے کا ہوگیا تھا۔ گذشتہ دنوں سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقع ہوئی تھی، کچھ دن قبل عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کے باوجود ملک میں سونا 7800 روپے تک سستا ہوا تھا۔ فی تولہ سونا 1 لاکھ 97 ہزار 200 روپے کا ہوگیا تھا، 10 گرام سونا 6684 روپے کمی سے 1 لاکھ 69 ہزار 70 روپے کا ہوگیا تھا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں مثبت آغاز رہا، 100 انڈیکس 92 پوائنٹس اضافے سے 49524 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ خیال رہے کہ گذشتہ روز کرنسی مارکیٹ میں روپے کے راج کو بڑا دھچکا لگا تھا، امریکی کرنسی نے روپے کو مشکل میں ڈال دیا تھا، ڈالر کی ڈیمانڈ میں اچانک اضافے سے روپے کی قیمت گرنا شروع ہو گئی ہے۔ ادھر روپے کا ایکس چینج ریٹ 103 کی سطح عبور کر گیا جس پر اسٹاک مارکیٹ میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ سرمایہ کاروں نے مال بیچ کر منافع کمانے میں عافیت سمجھی۔ ہنڈرڈ انڈیکس 99 پوائنٹس مندی کے بعد 49 ہزار 431 پر بند ہوا، فروخت کے دباؤ کے باعث سرمایہ کار 27 ارب روپے گنوا بیٹھے۔ مارکیٹ میں 8 ارب 82 کروڑ روپے مالیت کے 33 کروڑ حصص کا لین دین ہوا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage