شیخ رشید کا سیاسی مرکز لال حویلی سیل
Image
راولپنڈی: (سنو نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا سیاسی مرکز لال حویلی سیل کر دیا گیا۔ متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹر آصف خان نے صبح سویرے بڑا ایکشن کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے سیاسی مرکزی لال حویلی کے مرکزی گیٹ سمیت سات یونٹس کو سیل کر دیا۔ لال حویلی کے اندرونی حصے بھی سیل کر دیئے گئے۔ پولیس ایلیٹ فورس اور ایف آئی اے کی ٹیمز آپریشن میں متروکہ وقف املاک کی معاونت کر رہی تھیں۔ ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے میڈیا سے کو بتایا: لال حویلی کی رجسٹری مکمل قانونی کارروائی کے بعد منسوخ کر کے مکمل سیل کیا گیا ہے، تاہم اپیل کا قانونی راستہ ابھی باقی ہے۔ لال حویلی کے علاوہ متروکہ وقف املاک کی جانب سے راجہ بازار کے تاریخی دم دما مندر میں قائم تمام کمرشل یونٹس کو سیل جبکہ رہائشیوں کو فوری مندر خالی کرانے کا حکم دے دیا گیا۔ راولپنڈی چکن منڈی میں واقع 100 سالہ قدیم دم دما مندر کو ایڈمنسٹریٹر نے تالے لگا کر سربمہر کر دیا۔ واضح رہے کہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے لال حویلی سیل کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage