پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال کی سب سے بڑی مندی
Image

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج سال کی سب سے بڑی مندی کا شکار ، انڈیکس کی 63000اور 62000 پوائنٹس کی 2 نفسیاتی سطح ایک کے بعد ایک گرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دورانیے کے دوران100انڈیکس گھٹ کر 61420پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔مندی کے سبب 91فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 3کھرب 62ارب 35کروڑ 58لاکھ 87ہزار 522روپے ڈوب گئے۔

مندی کے اس رحجان میں انتخابات سے متعلق پھیلنے والی افواہوں اور گذشتہ ایک ماہ کی مسلسل تیزی کے دوران ادھار پر حصص کی خریداری کرنے والوں کی جانب سے دھڑا دھڑ حصص کی فروخت کا رحجان بنیادی اسباب رہے۔غیرملکیوں کی طے شدہ سرمایہ کاری معاہدوں پر انتخابات کے بعد نئی منتخب ہونے والی حکومت کے دور میں عمل درآمد شروع کرنے کی اطلاعات بھی مندی کی وجہ رہی۔

معاشی ماہرین کے مطابق گذشتہ ایک ماہ میں تیزی کے تسلسل سے مارکیٹ اوورباٹ ہوگئی تھی لہذا کیپیٹل مارکیٹ میں بہتری کے لیے تیکنیکی درستگی بھی ضروری ہوگئی تھی تاہم اتنی بڑی نوعیت کی مندی سے محسوس ہورہا ہے کہ عدالت عظمی کی 8فروری کو انتخابات کے اعلان کے بعد سے مارکیٹ میں سرمائے کے انخلا کا حجم بڑھنے سے بڑی نوعیت کی مندی کا تسلسل غالب ہوگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریوں میں بہتری نظر آرہی ہے جس سے آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں بہتری نظر آنے کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/20/12/2023/pakistan/60487/

نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9ملین ڈالر سرپلس ہونے اور فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں 12فیصد اضافے جیسے مثبت اشاریوں سے دور اندیش سرمایہ کاروں کی جانب سے نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بھی دیکھی جارہی ہیں ،ماہرین کو توقع ہے کہ کریکشن فیز گذرنے کے بعد مارکیٹ میں دوبارہ ریکوری نظر آئے گی۔

گذشتہ روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی، بنچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 2300 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 63 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

صبح تقریباً 10 بج کر 10 منٹ پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 695 یا 1.07 فیصد کمی کے بعد 64 ہزار 510 پوائنٹس پر آگیا تھا۔ تقریباً دوپہر ایک بج کر 40 منٹ پر سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 1952 پوائنٹس یا 2.99 فیصد کمی کے بعد 63 ہزار 252 پوائنٹس پر آگیا۔ مندی کا رجحان برقرار رہا اور تقریباً 2 بج کر 48 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 2730 پوائنٹس یا 4.19 فیصد کمی کے بعد 62 ہزار 473 پر آگیا، جو گزشتہ روز 65 ہزار 205 پر بند ہوا تھا۔ لیکن دن کے اختتام پر انڈیکس میں کچھ بہتری دیکھی گئی اور یہ 2372 پوائنٹس 3.64 فیصد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

7 دسمبر2023ء کو پی ایس ایکس بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 800 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 64 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔اس سے قبل 6 دسمبر کو بھی پی ایس ایکس میں تاریخی سنگ میل عبور کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اور بینچ مارک کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 63 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔جبکہ دسمبر کو ہنڈرڈ انڈیکس 802 پوائنٹس یا 1.3 فیصد اضافے کے بعد 62 ہزار 493 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/20/12/2023/latest/60548/

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage