نیویارک: (سنو نیوز) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ایک ویڈیو شائع کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ "گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران غزہ میں پیش آنے والے ہولناک واقعات سے حیران ہیں۔"
Volker Türk نے کہا کہ ہفتے کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری ، اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر حملے اور بے گھر افراد کی رہائش کو نشانہ بنا یا جا رہا تھا۔ سکولوں کی چھتوں کے نیچے بہت سے لوگوں کا قتل عام کیا گیا جو بے گھر ہونے والوں کے لئے پناہ گاہیں بن چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ الشفا ء ہسپتال میں پناہ لیے ہوئے سینکڑوں لوگوں کا جان بچانے کیلئے انخلا، اور جنوبی غزہ کی طرف ہجرت ایسے مناظر ہیں جو بین الاقوامی قانون کی دفعات کے مطابق شہری افراد کے تحفظ سے بالکل مطابقت نہیں رکھتے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں ہسپتال پر فضائی حملہ، انڈونیشیا کی شدید مذمت
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے اپنی ویڈیو میں پوچھا: "ہمیں ہوش میں آنے سے پہلے کتنا تشدد، خونریزی اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گا اور کتنے عام شہری مارے جائیں گے؟"
Appalled by horrendous events of past 48hrs in #Gaza. Killings of so many in schools-turned-shelters, amid fleeing of hundreds from Al-Shifa Hospital & ongoing displacement in southern Gaza, wholly inconsistent with protection of civilians required under international law.
— Volker Türk (@volker_turk) November 19, 2023
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ سب رکنا چاہیے۔ انسانی حقوق سے متعلق وجوہات کی بنا پر اب جنگ بندی کی فوری ضرورت ہے۔
ابو یوسف النجار ہسپتال کے قریب اسرائیلی حملے میں 15 افراد شہید:
فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ غزہ کے شہر رفح میں ابو یوسف النجر ہسپتال کے قریب رہائشی علاقے پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ بہت سے لوگ زخمی ہیں۔تاہم اسرائیل کی جانب سے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے، جس کا کہنا ہے کہ وہ حماس سے تعلق رکھنے والے مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے۔
غزہ جنگ: امدادی کارکن سامان کی کمی کے باعث مشکلات کا شکار
غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے رہائشی چوک پر پرتشدد اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متعدد رہائشی عمارتیں منہدم ہوگئیں ، درجنوں لوگ اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ سازوسامان کی کمی کی وجہ سے، سول ڈیفنس فورسز کے کارکنان اور رضاکار زندہ بچ جانے والوں اور لاشوں کو نکالنے کے لیے ملبہ کھودنے کے لیے اپنے ہاتھوں کا استعمال کر رہے ہیں۔
موسلا دھار بارش نے غزہ میں بے گھر لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا:
اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) نے ایکس ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ شائع کی جس میں اس نے غزہ کی پٹی میں موسم کی خراب صورتحال اور شدید بارشوں کے بارے میں بتایا۔ ایجنسی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا، "پناہ گاہوں میں حالات ناقابلِ رہائش ہیں۔خیال رہے کہ اسرائیل کے فضائی حملے شروع ہونے کے بعد سے غزہ کی پٹی میں لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ان میں سے ہزاروں خیموں میں مقیم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 13 ہزار سے بڑھ گئی
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage