ڈومینیکن ریپبلک میں سیلاب، 21 افراد ہلاک
Image

سینٹو ڈومنگو :(سنو نیوز) ڈومینیکن ریپبلک میں حکام کا کہنا ہے کہ ہفتے کے آخر میں ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شدید بارش کے بعد 13 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اس ملک کے دارالحکومت سینٹو ڈومنگو میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے ایک ہائی وے ٹنل کی دیواریں گرنے سے 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، اس واقعے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور کینیڈا میں بڑا سمندری طوفان آنے کا خدشہ

ملک کے ہنگامی صورتحال کے مرکز نے کہا کہ بارش کی وجہ سے مکانات میں سیلاب، بجلی کی بندش اور پلوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا۔ اب تک بتایا گیا ہے کہ مرنے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ ڈومینیکن صدر لوئس ابینڈر نےگذشتہ 48 گھنٹوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد اسے ملکی تاریخ کا "سب سے بڑا حادثہ" قرار دیا ہے۔

یہ کیریبین ملک موسلا دھار بارشوں سے متاثر ہوا ہے اور سوشل نیٹ ورکس پر ایسی تصاویر شائع کی گئی ہیں جن میں سیلاب سڑکوں سے بہتا ہوا اور گاڑیوں کو بہاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ڈومینیکن ایمرجنسی سیویشن سینٹر نے کہا کہ طوفان میں 2500 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا اور 2600 سے زیادہ گھر تباہ ہو گئے۔

اس تنظیم کے مطابق اتوار کی دوپہر تک ملک کے 45 علاقوں میں مواصلاتی رابطہ منقطع تھا۔ سیلاب کی وجہ سے عمارتوں کی مضبوطی کی جانچ کے بعد اسکول بدھ تک بند رہیں گے۔اے ایف پی نے بتایا کہ مرنے والوں میں چار امریکی اور تین ہیٹی کے شہری تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شدید بارشوں سے نیویارک کی سڑکیں دریا بن گئیں

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage