سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری، 7 دہشتگرد گرفتار
Image
لاہور:(سنو نیوز) دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی حکام کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں جاری ہیں، سی ٹی ڈی حکام نے 248 آئی بی اوز آپریشن کیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہورانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 دہشت گرد وں کو گرفتار کیا گیا ہے ، سی ٹی ڈی حکام نے راولپنڈی، سرگودھا ، بہالپور، پاکپتن، ساہیوال میں کارروائی کی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور، بہالپور سے ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر سلمان گرفتار کیا گیا ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد، 2 ہینڈ گرینڈ، ای ڈی بم 2، نقدی برآمد کی گئی۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی شناخت موسی، خالد، سلمان، ندیم، اکمل اور یاسر یاسین کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے۔ رواں ہفتے 1136 کومبنگ آپریشنز کے دوران 132 مشتبہ افراد گرفتار کیے ہیں، کومبنگ آپریشنز میں 46467 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشتگرد ہلاک خیال رہے کہ اس سے قبل دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 مبینہ دہشت گرد خواتین کو بھی گرفتار کیا تھا۔ تین خواتین کو لاہور جبکہ دو کو شیخوپورہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ملزموں سے فیوز، ممنوعہ کتابیں، موبائل فون، اسلحہ اور نقدی برآمد کیے گئے تھے، گرفتارخواتین کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کہا کہنا ہے کہ دہشت گرد خواتین کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، رواں ہفتے 308 کومبنگ آپریشنز کے دوران 76 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 15225 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage