مٹھی بھر خشک میوہ جات کھائیں، فالج کو دور بھاگئیں
Image
برلن:(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ صبح سویرے مٹھی بھر خشک میوہ جات کھانے سے دل کے دورے یا فالج کے خطرات میں کافی حد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔ جرنل بائیو میڈ سینٹرل میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں محققین کا کہنا ہے کہ روزانہ صبح انڈہ کھانے کے بجائے 25 سے 28 گرام تک خشک میوہ جات کا کھایا جانا ہر طرح کے قلبی مرض میں مبتلا ہونے یا اس سے موت واقع ہونے کے خطرات کو 17 فی صد تک کم کردیتا ہے۔ کچھ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈوں میں موجود کولیسٹرول دل کی صحت کیلئے مضر ہوتا ہے تاہم دیگر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید شواہد کا سامنے آنا ضروری ہے لیکن کم کولیسٹرول کے حامل خشک میوہ جات ان کو انڈوں کا بہترین متبادل بناتے ہیں۔ یہ نتائج جانوروں پر مبنی غذاؤں کے بجائے پودوں پر مبنی غذاؤں کے کھائے جانے کے قلبی مرض، ٹائپ 2 ذیا بیطس اور قبل از وقت موت واقع ہونے کے خطرات پر ممکنہ اثرات جاننے کے حوالے سے حاصل ہونے والے شواہد کا سائنسی ریویو لینے کی صورت میں سامنے آئے۔ یہ بھی پڑھیں: فضائی آلودگی میں قوت مدافعت کو مضبوط بنانیوالی غذائیں کونسی ہیں؟ ماہرین کی تحقیق میں مچھلی یا سمندری غذا کو پودوں پر مبنی غذا سے بدلنے کے کوئی فوائد نہیں دیکھے گئے جبکہ انکو ڈیری اشیاء سے بدلنے سے بھی قلبی مرض میں خطرات میں کمی کےکوئی شواہد سامنے نہیں آئےالبتہ ریویو میں پروسیسڈ گوشت کو دیگر غذاؤں سے بدلنے پر فوائد دیکھے گئے ہیں۔ وہ افراد جنہوں نے 50 گرام پروسیسڈ گوشت کے متبادل کے طور پر اس ہی مقدار میں دالوں، چنوں اور لوبیا کا استعمال کیا تھا انکے قلبی مرض میں مبتلا ہونے یا اس سے موت واقع ہونے کے خطرات 23 فی صد تک کم تھے۔ دوسری جانب 50 گرام پروسیسڈ گوشت کے بدلے 28 سے 50 گرام خشک میوہ جات کھانے پر یہ خطرات 27 فی صد تک کم دیکھے گئے ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage