سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کیلئے برُی خبر
Image
لندن:(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کیجانب سے یہودیوں کے مخالف پوسٹ کی حمایت کرنے پر امریکی وائٹ ہاؤس کی طرف سے شدید مذمت سامنے آئی ہے۔ حمایت کرنے پر امریکی والٹ ڈزنی سمیت اہم کمپنیوں نے ایکس کو اشتہارات دینے پر پابندی لگا دی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ یہودی سفید فام افراد کے خلاف نفرت پھیلانے کے ذمے دار ہیں جس پر ایکس ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے اس پوسٹ سے اتفاق کیا تھا۔ اس پوسٹ میں کہا گیا تھا کہ اصل حقیقت یہ ہے کہ ایک سازشی مفروضہ تیار کیا گیا ہے کہ یہودیوں اور بائیں بازو کے لوگوں کو سفید فام لوگوں کو نسلی اور ثقافتی طور پر غیر سفید فام لوگوں سے تبدیل کردیا جائے جو دراصل سفید فام لوگوں کی نسل کشی کا باعث بنے گا،وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں ایلون مسک پر امریکی اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہود دشمنی اور نسل پرستانہ نفرت کے فروغ کا الزام لگایا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان اینڈریو بیٹس کا کہنا ہے کہ ہولوکاسٹ کے بعد یہودیوں کے لیے سب سے مہلک دن کے محض ایک ماہ بعد اس طرح کے بھیانک جھوٹ کی ترویج ناقابل قبول ہے۔ دوسری جانب سے ایلون مسک کے اس اقدام کو معاشی سطح پر بھی سنگین نتائج کا سامنا ہے اور اہم امریکی کمپنیوں نے ایکس کو اشتہارات نہ دینے کا اعلان کیا ہے،ڈزنی، وارنر بروس ڈسکوری اور کام کاسٹ کے علاوہ لائنز گیٹ انٹرٹینمنٹ اور پیراماؤنٹ گلوبل نے کہا ہے کہ وہ ایکس کو دیے جانے والے اشتہارات کو روک رہے ہیں۔ ایگزیوس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ایپل بھی اپنے اشتہارات کو روک رہی ہےاسکے علاوہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا کے ایک اور بڑے نام آئی بی ایم نے بھی ایکس پر اپنی تشہیر روکنے کا کہہ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کمپنی نے سی ای او کو برطرف کر دیا میڈیا میٹرز فار امریکا کا کہنا ہے کہ اوریکل، ایپل، آئی بی ایم اور کام کاسٹ کے کارپوریٹ اشتہارات یہودی مخالف مواد کیساتھ لگائے جا رہے ہیںجو کہ قابل قبول ہیں ہیں۔ خیال رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کو اکتوبر 2022 میں خریدا تھا اور اسکا نام تبدیل کر کے ایکس رکھ دیا تھا تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکس پر معتدل مواد میں کمی واقع ہوئی ہے جسکے نتیجے میں نفرت انگیز بیانات میں تیزی آئی ہے۔ ایکس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر لنڈا یاکارینو نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب اس پلیٹ فارم کی بات آتی ہے تو ایکس کا موقف بھی یہودی دشمنی اور امتیازی سلوک کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کے بارے میں انتہائی واضح ہو جاتا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage