
ایڈنبرا: (سنو نیوز) آسٹریلیا کےانٹیلی جنس چیف مائیک برجیس نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں انڈیا کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی "را" کے ملوث ہونے کی تصدیق کر د ی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف مائیک برجیس نے انکشاف کیا کہ کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے الزامات درست ہیں۔ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث ہے۔
آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف مائیک برجیس نے انٹرویو کے دوران کہا کہ کینیڈا کی جانب سے لگائے گئے الزامات درست ہیں۔کینیڈین حکومت نے تصدیق کے بعد بھارت کو قتل کا ذمہ دارٹھہرایا۔تاہم کینیڈین شہری کے قتل پر ہندوستان کینیڈا تنازعے کی وجہ نہیں بنتی۔
مائیک برجیس نے کہا کہ کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل سنگین اقدام ہے۔ آسٹریلیا میں موجود سکھ شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے۔ حال ہی میں فائیو آئیز کے نمائندگان کی کیلی فورنیا میں ملاقات میں بھی مائیک برجیس کی جانب سے کینیڈین موقف کی تائید کی گئی۔ امریکی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق مودی سرکار سکھ رہنما کے قتل میں براہِ راست ملوث ہے۔ معروف بھارتی تجزیہ نگار اویناش پلی وال کی جانب سے بھی مائیک برجیس کے بیان کی تائید کی گئی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage