
کراچی :(سنونیوز)ڈالر کی قدر میں کمی اپنے رنگ دکھلانے لگی،ستمبر کے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 98 فیصد کی کمی ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گذشتہ ماہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 80 لاکھ ڈالر رہا،رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی آئی۔ریاستی بینک کے مطابق جولائی تا ستمبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 94 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا جبکہ گذشتہ مالی سال کے تین ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب 25 کروڑ ڈالر تھا۔
دوسری جانب بینکوں اور مالیاتی اداروں کو کیش کی کمی کا سامنا کرنے پر اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے زریعے بینکوں کو رقم جاری کردی گئی ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے7 روزکے لئے بینکوں کو 573 ارب روپے بینکوں کو جاری کردئیے گئے۔
اسٹیٹ بینک نے 77 روز کے لئے بینکوں کو 321 ارب روپے دئیے ہیں،رقم حاصل کرنے والے بینکس 7 اور 77 روز کے لئے فراہم کردہ رقم پر بینکس 22.05 اور 22.07 فیصد سالانہ کے حساب سے شرح منافع ادا کریں گے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شریعہ کمپلائنٹ اداروں کو بھی 7 روز کے لئیے 158 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں، شریعہ کمپلائنٹ ادارے 22.06 فیصد سے شرح منافع ادا کرینگے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage