لکی مروت میں آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک زندہ گرفتار
Image

راولپنڈی: (سنو نیوز) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے لکی مروت کے نواحی علاقے میں آپریشن کے دوران چار دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے جبکہ ایک دہشتگرد کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکیورٹی فورسز کے موثر آپریشن کے نتیجے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ ہلاک و زخمی دہشتگردسیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں، معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سےاسلحہ، آلات اور دھماکا خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف بروقت آپریشن کو سراہا۔ علاقہ مکینوں نے دہشتگردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 6 دہشتگرد جہنم واصل، 4 جوان شہید

خیال رہے کہ وطن عزیز کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہیں۔گذشتہ روز ایک بھرپور کارروائی میں مزید 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے چار جوانوں نے بھی جان وطن پر نچھاور کر دی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسز کی شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد حضرت زمان عرف خوارے ملا ء سمیت 6 دہشتگر دہلاک ہوئے ۔ جبکہ پاک فوج کے 4 جوانوں نے بھی وطن پر اپنی جانیں نچھاور کیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔

کارروائی میں چھ دہشتگردجنم واصل جبکہ پاک فوج کے تین جوان 36 سالہ لانس نائیک تبسم الحق ، 30 سالہ سپاہی نعیم اختر اور 23 سالہ سپاہی عبدالحمید جام شہادت نوش کرگئے ۔ ہلاک دہشتگرد خوارے ملاء دہشتگردی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث اور سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقہ اسمان منزہ میں بھی سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ سپاہی فرمان علی شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر علاقے میںکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ افواجِ پاکستان وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں ۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں مسلح افواج کے حوصلوں کو مزید بلند کرتی ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage