مہنگائی میں 1.7 فیصد کی کمی ریکارڈ
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) ایک ہفتے میں مہنگائی میں 1.7 فیصد کی کمی ، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 35.45 ہو گئی ، پاکستان شماریات بیورو نے حساس اعشاریوں پر مبنی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پاکستان شماریات بیورو کے مطابق مہنگائی میں کمی کی بڑی وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہے۔ ایک ہفتے میں 14 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 24 میں کمی جبکہ 13 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتہ میں پیاز دس روپے فی کلو سستا ہو کر 103 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ زندہ مرغی 20 رویے فی کلو سستی ہو کر 347 روپے فی کلو ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق دال مسور کی قیمت میں 11 روپے کمی کے ساتھ 319 روپے فی کلو، دال چنا 6 روپے سستی ہو کر 231 روپے فی کلو ہو گئی۔ لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے کی کمی کے بعد 515 روپے فی کلو اور آٹا 20 کلو کا تھیلا 32 روپے سستا ہو کر 2 ہزار 750 روپے کا ہو گیا ہے۔

چینی 5 روپے فی کلو سستی ہو کر 145 روپے فی کلو، ٹماٹر 2 روپے سستے ہو کر 108 روپے فی کلو ہو گئے۔ ایک ہفتے میں انڈے 10 روپے مہنگے ہو کر 322 روپے فی درجن فروخت ہوئے۔ ایک ہفتے میں چھوٹا گوشت 17 روپے مہنگا ہو کر 1696 فی کلو ہو گیا جبکہ بڑا گوشت ہڈی والا 6 روپے اضافے کے ساتھ 814 روپے فی کلو ہو گیا ۔ ایک ہفتہ میں آلو،آگ جلانے والی لکڑی، نمک اور سگریٹ بھی مہنگے ہوئے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage