ن لیگ کو ماضی میں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا: مریم اورنگزیب
11/19/2023 9:26
لاہور:(سنو نیوز) سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے پاکستان کی سیاست کے ساتھ کھلواڑ ہوا، ن لیگ کو ماضی میں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، شہباز شریف اپوزیشن لیڈر تھے ان کو جیل میں ڈال دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج شہباز شریف تمام جھوٹے کیسسز سے سرخرو ہو گئے ہیں، 2018 میں نیب نے صاف پانی کے مقدمہ میں بلایا گیا اور پتہ چلا کہ آشیانہ کیس ڈال دیا گیا، شہباز شریف نے اپنے بھائی کا ساتھ بہادری سے دیا، احد چیمہ جو کہ ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہے تھے ان پر کرپشن کا کیس ڈال دیا گیا تھا، 7 سال کیسسز کی پیشیاں بھگت کر آج اگر سرخرو ہو رہے ہیں تو کیا یہ ڈالا پن ہے۔
مریم اورنگز یب نے کہا کہ ہمیں ایک ایک بات کا پتہ تھا کہ یہ جھوٹے مقدمات بنا رہے ہیں، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ،پراجیکٹ کے ٹھیکے منسوخ کر کے اربوں کا نقصان کیا گیا،ایک روپے کی ریکوری نیب نے نہیں کی اور کوئی الزام منی لانڈرنگ کا ثابت نہیں کیا جا سکتا۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تذلیل کے لیے این سی اے میں پاکستان سے کاغذات بھیجے گئے، وہاں بھی ثابت نہیں کیا جا سکتا کہ کرپشن کی گئی ہے، خواجہ سعد رفیق نے بھی کورٹ میں کہا کہ جھوٹے مقدمات کیے جا رہے ہیں ، کہاں ہیں وہ چہرے جو وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر لوگوں کی بیٹیوں پر الزام لگاتے تھے ۔
ن لیگ رہنما نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور آف شور کمپنیاں اور فارن ایسڈ بنانے کے الزام پر کچھ نہ ملا تو نیشنل کرائم ایجنسی کو غیر قانونی کاغذات بھیجے تو منہ کی کھانی پڑی، آشیانہ کیس کو سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی دور میں لایا گیا تو وہاں بھی کچھ نہ ملا، پی ایم ہائوس میں طیبہ گل کو اغواء کر لیا، چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا، شہباز شریف کی بیٹیوں کے گھر حملے کروائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر کا نام لیتے بے عزتی محسوس ہوتی ہے، شہزاد اکبر مریم نواز کے کمرے میں کیمرے لگاتے رہے، آج عدالتیں قانونی مہر لگا کر تصدیق کر رہی کہ کوئی کرپشن نہیں ہوئی، سابق حکومت میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا، کہا گیا 56 کمپنیوں میں کرپشن ہوئی، وہ کرپشن کہاں گئی؟۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرا کیس دہشتگردی کی عدالت میں چل رہا ہے، آج بھی ہم اپنے مقدمات کی پیشیاں بھگت رہے ہیں، ہمیں پتہ ہے کہ ہم پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات ہیں، کہاں ہیں وہ لوگ جو چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر الزامات لگاتے تھے، رانا ثنا اللہ آج بھی پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعد رفیق آج بھی لاہور کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage