اسرائیل اور حماس 5 روزہ جنگ بندی پر رضامند، امریکی اخبار کا دعویٰ
Image
نیویارک:(سنو نیوز) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے غزہ میں جنگ بندی کے عارضی معاہدے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس نے ایسے کسی بھی معاہد ہ ہونے کی تردید کر دی ہے۔ مکاراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی کہہ دیا ہے کہ حماس کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی تھی کہ اسرائیل، امریکہ اور حماس نے ایک عارضی معاہدے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت لڑائی میں پانچ دن کے وقفے کے بدلے غزہ میں قید درجنوں اسرائیلی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔ واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر جوبائیڈن سے جنگ بندی کیلئے اسرائیل پر دباو ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں مظاہرے بھی جاری ہیں،نیویارک میں مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، شدید نعرے بازی کی،کیلی فورنیا کے دارالحکومت سیکرامنٹو میں حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے کنونش میں مظاہرین آگئے۔ مظاہرین کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل پرسیزفائرکیلئے دباونہ ڈالا گیا توپھرسیاستدان 2024 کے الیکشن میں ووٹ کی امید بھی نہ رکھیں۔ لندن میں بھی مظاہرین نے حکام سے غزہ میں فوری جنگ بندی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، یورپی شہروں میں فلسطین کے حق میں مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی،برلن میں ڈاکٹر ز بھی سراپا احتجاج ہوئے ،بارسلونا میں فائرفائٹرز نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں اسرائیل نسل کشی بند کرے۔ تہران سمیت دیگر عرب ممالک میںبھی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ ہوا، ایرانی کمانڈر حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیل کو شکست ہو گی مسلمان بدلہ لیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بلجیئم حکومت کا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے گذشتہ جمعرات کو ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ حماس نے ہسپتال میں ملٹری کمانڈ سینٹر قائم کیا ہے۔ وہ اس بات کا بھی اشارہ دے رہے ہیں کہ یہاں یرغمالیوں کو بھی رکھا گیا تھا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ 65 سالہ یرغمال یہودیت ویس کی لاش الشفا ءکے قریب ایک گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ غزہ میں حماس کے ہاتھوں اغوا ہونے والے 200 سے زائد مغویوں کی رہائی کے لیے قطر کی ثالثی سے بات چیت جاری ہے لیکن اگر الشفاء یا کسی اور جگہ حماس کے ہیڈ کوارٹرز کے ٹھوس شواہد نہیں ملے تو اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی دباؤ بڑھنے والا ہے۔ امریکی صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن اسے صحیح طریقے سے یعنی جنگ کے اصولوں پر عمل کرنا ہو گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسانی بنیادوں پر جنگ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی۔ یہ ایک اہم پیش رفت ہے کیونکہ یہ پہلی قرارداد ہے جو حماس کی تنقید کے بغیر منظور ہوئی اور اسے امریکا یا برطانیہ نے ویٹو نہیں کیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage