
پشاور: ( سنو انویسٹی گیشن سیل) تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں جاتے جاتے صوبے کو 454 ارب کا قرض دار بنادیا۔ محکمہ خزانہ کے مطابق پی ٹی آئی کے ساڑھے 9 سالہ دور میں صوبے کو324 ارب روپے کا قرضہ لیا گیا۔ 2013ء میں اقتدار سنبھالتے وقت خیبرپختونخوا 130 ارب روپے کا مقروض تھا۔
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے گذشتہ سال قرضوں اور سود کی مد میں 25ارب روپے کی ادائیگی کی۔ صوبائی حکومت نے 31دسمبر 2022ء تک 109 مدوں میں قرضہ لیا ہے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے 2028ء تک 606 ارب روپے مزید قرض کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ سابق حکومت نے صرف بی آر ٹی کےلئے 92 ارب 18 کروڑ روپے کا قرضہ لیاہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے 51فیصد یعنی 230ارب روپے کا قرضہ ایشائی ترقیاتی بینک سے لیا۔ معاشی ترقی کےلئے 71ارب ، صحت و تعلیم کےلئے 41ارب اور علاقہ ترقی کےلئے 23ارب روپے قرض لیا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage