سانحہ 9 مئی،مقدمات کی تحقیقات کے لیے جی آئی ٹی تشکیل

5/19/2023 13:26
لاہور:(سنونیوز) سانحہ 9مئی کے حوالے سے درج مقدمات کی تحقیقات کے لیے پنجاب حکومت نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ 9مئی پر پنجاب پولیس نے لاہور میں مختلف دفعات کے تحت درج 10مقدمات کیلئے 10 جے آئی ٹیز تشکیل دی ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے آئی جی پنجاب کی درخواست پر جے آئی ٹیز تشکیل دیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس حملہ پر جی آئی ٹی تشکیل دیتے ہوئے ڈی آئی جی کامران عادل کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کردیا، ایس ایس پی صہیب اشرف رضا ،زاہد تیمور خان اور محمد سرور کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ نے آئی جی پولیس کی سفارشات پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage