
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے درمیان جاری مذاکرات مثبت پیش رفت کے ساتھ مکمل ہو گئے ہیں۔
پاکستان کو وسط اپریل تک 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے کی امید ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ مذاکرات مثبت پیش رفت کے ساتھ اختتام پذیر ہو چکے ہیں۔
پاکستان نے ٹیکس وصولی بڑھانے اور اصلاحات ، توانائی اور حکومتی کمپنیوں میں اصلاحات بارے آئی ایم ایف کے تمام مطالبات پر مکمل عملدرآمد کیا۔ مذاکرات میں پاکستان نے مزید تین سالہ پروگرام کی درخواست کی اور نئے پروگرام ملنے سے قبل طے شدہ تمام اہداف پر عملدرآمد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔
ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کی کامیابی کا حتمی اعلان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اعلامیہ کے ذریعے کرے گا ۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کیا ۔ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور کرنے کا امکان ہے۔




404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage