پی ٹی آئی نے (ن) لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی
Image
شیخوپورہ: (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی شیخوپورہ سے وکٹ گرا دی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے افتخار احمد بھنگو نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔ انہوں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا، افتخار احمد نے پی ٹی آئی امیدوار ارشد محمود منڈیا کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں https://sunonews.tv/19/01/2024/pakistan/65359/ واضح رہے کہ ضمنی انتخابات میں حاجی افتحار بھنگو مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہو ئے تھے تاہم مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے حاجی افتخار بھنگو کو اس مرتبہ ٹکٹ جاری نہیں کیا جس پر انہوں نے پارٹی ہی چھوڑ دی۔ یاد رہے نگران وزیراعظم انوار الحق نے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کرانے کے حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے چیئرمین وزیر مواصلات و ریلوے ہوں گے، سیکریٹری داخلہ، چیف سیکریٹری پنجاب،سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان بطورممبر شامل ہوں گے۔ کمیٹی انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات دیکھےگی، اس کے علاوہ کمیٹی انتظامی معاملات اور کوآرڈینیشن بھی کرےگی۔ کمیٹی کے فرائض میں امن وامان کی صورتحال پر نظر رکھنا اور ہنگامی ضروریات دیکھنا بھی شامل ہوگا۔ وزیر اعظم کی تشکیل کردہ ٹیم الیکشن کمیشن کےاحکامات پر عملدرآمد کرانےکے حوالے سے بھی معاملات دیکھے گی۔ اعلان کردہ کمیٹی کا سیکریٹریٹ وزارت داخلہ میں ہوگا جب کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اس کی تشکیل کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔