Homeپاکستانعام انتخابات 2024: مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا اعلان

عام انتخابات 2024: مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن)/ فائل فوٹو

عام انتخابات 2024: مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کا اعلان

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے راولپنڈی، گوجرانوالا، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا اور دیگر اضلاع کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیل کے چیئرمین اسحاق ڈار نے ٹکٹوں کی تقسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

این اے 50 سے ملک سہیل، این اے 51 سے راجا اسامہ سرور کو ٹکٹ جاری کیے گئے، این اے 52 سے راجا جاوید اخلاص،این اے 53 سے راجا قمر الاسلام ، این اے 55 سے ملک ابرار احمد، این اے 56 سے حنیف عباسی، این اے 57 سے دانیال چوہدری، این اے 58 سے طاہر اقبال، این اے 59 سے سردار غلام عباس کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔


اس کے علاوہ این اے 62 چوہدری عابد رضا، این اے 63 غضفر علی گل، این اے 65 چوہدری نصیر احمد سدھو، این اے 66 چوہدری نثار چیمہ، این اے67 سائرہ افضل تارڑ، این اے 68 مشاہد رضا، این اے 69 ناصر اقبال بوسال کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

این اے 70 چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71 خواجہ آصف، این اے 72 علی زاہد، این اے 73 نوشین افتخار اور این اے 74 رانا شمیم احمد خان، این اے 75 چوہدری انورالحق، این اے 76 احسن اقبال، این اے 77 سے چوہدری بشیر ورک، این اے 78 خرم دستگیر، این اے 79 ذوالفقار بھنڈر، این اے 80 شاہد عثمان، این اے 81 اظہر قیوم مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے۔ نارووال سے دانیال عزیز اور گجرات سے چوہدری جعفراقبال کو ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

ضلع ملتان

مسلم لیگ ن نے ضلع ملتان کی 4 قومی اور 8 صوبائی نشستوں پر پارٹی ٹکٹس کا بھی اعلان کردیا، این اے 148 سے احمد حسین ڈیہڑ،این اے 151 سے عبدالغفار ڈوگر کو پارٹی ٹکٹ مل گیا۔

این اے 152 سے جاوید علی شاہ،این اے 153 سے جاوید علی شاہ، پی پی 214 سے شہزاد مقبول بھٹہ پی پی 215 سے شاہد محمود خان، حلقہ پی پی 218 سے سلمان نعیم ن لیگ کے امیدوار ہونگے۔

پی پی 219 سے ڈاکٹر اختر ملک اور پی پی 220 سے رائے منصب، پی پی221 سے طارق عبدﷲ اور پی پی 222 سے رانا اعجاز نون، پی پی 223 سے مہدی عباس لنگاہ کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا۔

گوجرانوالہ ڈویژن

مسلم لیگ ن نے گوجرانوالہ ڈویژن کے 29 صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کیا، گوجرانوالہ ڈویژن کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 40 سے حمیدہ میاں 41 سے طارق یعقوب کو ٹکٹ جاری کیا۔

پی پی 42 سے خالد محمود رانجھا، 43 سے چوہدری اخترعباس بونسل، پی پی 44 سے آصف اقبال 45 سے طارق سبحانی، 47 منشااللہ بٹ اور پی پی 48 سے رانا لیاقت علی، پی پی 49 سے رانا محمد افضل اور پی پی 50 سے چوہدری نوید اشرف، پی پی 51 سے ذیشان رفیق اور پی پی 52 سے چوہدری ارشد جاوید، پی پی 53 سے رانا عبدالستار جبکہ پی پی 54 سے احسن اقبال مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔

پی پی 56 سے ممنان خان اور 57 سے خواجہ محمد وسیم، پی پی 58 سے بلال اکبر خان اور پی پی 59 بلال فاروق تارڑ، پی پی 27 سے محمد حنیف ملک اور پی پی 28 سے شبیر احمد، پی پی 29 سے نواز زادہ حیدر مہدی جبکہ پی پی 30 سے میجر ریٹائرڈ موئیں نواز وڑائچ ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

ضلع ساہیوال

ساہیوال ضلع بھر میں ن لیگ نے قومی و صوبائی امیدواروں کے ٹکٹ کا اعلان کیا، این اے 141 میں ن لیگ کے امیدوار سابقہ ایم این اے پیر عمران شاہ، پی پی 198 میں سابقہ ایم پی اے پیر ولایت شاہ کھگہ کو ٹکٹ جاری کیے۔

پی پی 199 میں ملک ندیم کامران کے بیٹے ملک قاسم ندیم، این اے 142 میں سابقہ ایم این اے چوہدری محمد اشرف، پی پی 200 میں سابقہ ایم پی اے ملک ارشد، پی پی 201 میں سابقہ ایم پی اے نوید اسلم لودھی ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔

Share With:
Rate This Article