پاک ایران کشیدگی: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

1/19/2024 7:27
اسلام آباد: (سنو نیوز) پاک ایران کشیدگی اور سیکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ساڑھے 4 بجے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاک ایران کشیدگی کے باعث نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سوئٹزرلینڈ کا دورہ مختصر کرلیا ہے۔ ایران سے کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیراعظم آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں آرمی چیف سمیت دیگر سروسز چیف شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں
https://sunonews.tv/18/01/2024/pakistan/65190/
سول وعسکری قیادت پاک ایران کشیدگی اور سیکیورٹی کی صورتحال پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج ہی طلب کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ 17 جنوری کو ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔
ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے 48 گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر پاکستان نے آج علی الصبح ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد دہشت گرد مارے گئے تھے۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage