پاکستان کو مسلسل چوتھے ٹی 20 میں بھی شکست
Image
کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریز میں پاکستان کو مسلسل چوتھے میچ میں بھی شکست دے دی۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیویز کے 20 رنز پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری تھی، فن ایلن شاہین آفریدی کی گیند پر صائم ایوب کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ 10 رنز کے مجموعے پر گری، ٹم سیفرٹ بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ ول ینگ بھی شاہین شاہ آفریدی کا شکار بنے اور 4 رنز بنا کر محمد نواز کو کیچ دے بیٹھے۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 159 رنز کا ہدف دیا تھا، قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے، محمد رضوان نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹاپ اسکورر رہے۔ 5 میچز کی ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے اووپنر صائم ایوب ایک بار ناکام رہے، 1.5 اوور میں میٹ ہنری کی گیند پر ڈیرل مچل کو کیچ دے بیٹھے اور صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 56 رنز کے مجموعے پر گری، بابر اعظم اس بار نصف سنچری بنانے میں ناکام رہے اور 19 رنز بنا کر ایڈم ملن کی گیند پر گیلن فلپس کو کیچ دے بیٹھے۔ فخر زمان 9 رنز بنا کر لوکی فرگوسن کی گیند پر مارک چیپ مین کو کیچ دے کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان کی جگہ آنے والے بلے باز صاحبزادہ فرحان بھی صرف ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 126 رنز کے مجموعے پر گری، افتخار احمد 10 رنز بنا کر ٹم ساؤتھی کو کیچ دے بیٹھے۔ اس دوران محمد رضوان نے 63 گیندوں پر 2 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں، رضوان کے ساتھ محمد نواز 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن نے دو، دو وکٹیں جبکہ ایڈم ملن نے ایک وکٹ حاصل کی۔