نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی
1/17/2024 3:30
ڈونیڈن:(سنو نیوز) تیسرے ٹی 20 میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی ہے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی، جیت کیلئے 225 رنز کا ہدف دیا تھا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 224 رنز بنائے، فن ایلن نے 62 گیندوں پر 137 رنز بنائے۔
فن ایلن نے اننگز میں 16 چھکے، 5 چوکے لگائے، پاکستان کے حارث رؤف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی، محمد وسیم، محمد نواز اور زمان خان کی ایک ایک وکٹ لی۔
نیوزی لینڈ کے 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 179 رنز بناسکی۔ بابر اعظم 58 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ محمد رضوان 24، صائم ایوب 10، فخر زمان 19، اعظم خان 10، افتخار احمد 1 اور محمد نواز 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہ آفریدی 16 اور وسیم جونیئر نے ایک رن بنایا۔کیویز نے شاہین کو دبوچ لیا، پاکستان کرکٹ ٹیم ایک بار پھر ناکام#player #cricket #NewZealand #T20series pic.twitter.com/pM1LvLmVhu
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) January 17, 2024
نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز سکور کرلیے۔Third successive half-century for @babarazam258 ✅#NZvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/79B1GylrpV
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 17, 2024
نیوزی لینڈ کی جانب سے اننگز اوپن کرنے والے بیٹر فن ایلن نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 گیندوں پر 16 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137 رنز بنائے جبکہ ٹم سیفرٹ 31 اور گلین فلپس 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے اپنے چار اوورز میں 60 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ کپتان شاہین آفریدی، زمان خان، محمد نواز اور محمد وسیم 1-1 وکٹ حاصل کر پائے۔ پاکستان کی جانب سے آج کے میچ کیلئے اعلان کردہ پلیئنگ الیون میں تین بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں قومی کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں محمد رضوان، صائم ایوب ، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔ مزید پڑھیں https://sunonews.tv/16/01/2024/sports/cricket/64839/ خیال رہے کہ عباس آفریدی پیٹ کے مسل میں اسٹرین کی وجہ سے اس میچ سے باہر ہوئے ہیں، ترجمان پی سی بی کے مطابق اس حوالے سے سکین میں کسی قسم کی شدید انجری کی تشخیص نہیں ہوئی ہے، اگلے 2 میچوں میں ان کی دستیابی کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائے گا۔ عباس آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 3 اور دوسرے میچ میں 2 وکٹیں حاصل کی تھیں، نیوزی لینڈ میں جاری پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔New Zealand win the third T20I by 45 runs.#NZvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/NIvCdCZy3T
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 17, 2024
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage