
لاہور:(سنو ڈیجیٹل) آپ پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہیں لیکن لائنوں میں لگنے اور خواری کاٹنے سےگھبراتے ہیں تو اب آپ نے گھبرانا نہیں ہے کیونکہ پاسپورٹ بنوانا اب بہت ہی آسان ہو گیا ہے، لیکن کیسے؟ تو آئیے سنو گائیڈ ٹو لائف میں آپ کو بتاتے ہیں پاسپورٹ بنوانے کا آسان ترین طریقہ۔
عام شہری کیلئے اصل مسئلہ فیس جمع کروانا ہوتا ہے۔ کیونکہ اس کی ادائیگی کیلئے نیشنل بینک کے باہر گھنٹوں لمبی لائنوں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔ لیکن اب آپ گھر بیٹھےہی اپنے موبائل سے پاسپورٹ کی فیس جمع کروا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ پلے سٹور میں جائیں اور پاسپو رٹ فی آسان کے نام سے ایک ایپلی کیشن ڈائون لوڈ کریں۔ جب آپ اس کو اوپن کریں گے تو سب سے پہلے سکرین پر آپ کو ویلکم کیا جائے گا۔
اس کے بعد آپ اس کے نیچے گیٹ سٹارٹڈ پر کلک کریں گے تو وہ آپ کو نیکسٹ بار میں لے جائے گا ، جس پر آپ دیکھیں گے ایم آرپی جس کا مطلب مشین ریڈایبل پاسپورٹ ہے۔ اس کوکلک کریں گے تو وہ آپ ک7 آپشنز شو کرےگاجس میں آپ کو مطلقہ آپشن کو چوزکرنا ہوگا کہ آیا آپکو نیا پاسپورٹ بنوانا ہےمطلب پہلی بار بنوانا ہے یا اپنا پہلا پاسپورٹ ہی رینیو کروانا ہے۔
تو آپ نیو پاسپورٹ کو سلیکٹ کریں گے ۔ اس کے بعد آپ فیس سکرین پر بھی 2 آپشنز دیکھیں گے نارمل اور ارجنٹ وہاں پر مطلقہ آپشن کا انتخاب کرنے کے بعد آپ کو کتنے صفحات پر مشتمل پاسپورٹ بنواناہے 36یا 72 یہ بھی سلیکٹ کرناہوگا۔
اور دورانیہ یعنی آپ 5 سال کی یا 10 سال کی ویلیڈیٹی والا پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہیں۔ یہ بھی مینشن کریں گے۔ اس کے بعد اگر توآپ 5 سال والا پاسپورٹ بنوانا چاہتے ہیں تو 4000 فیس ہوگی اور اگر ارجنٹ بنوانا چاہتے ہیں تو 6000 فیس ہوگی ۔
اسی طرح اگر آپ دس سال والا پاسپورٹ بنوائیں گے تو نارمل فیس 6500 ہوگی جبکہ ارجنٹ فیس 10,000 ہوگی۔ یہاں پر کچھ انفارمیشن بھی آپ سے پوچھی جائے گی جس میں آپ اپنا ریجن لکھیں گے، اپنا نام اور شناختی کارڈ نمبر لکھیں گے۔ اس کے بعد آپ اپنا ای میل اور فون نمبر بھی لکھیں گے اور جینیریٹ پی ایس آئی ڈی پر کلک کردیں گے۔
اب آپ کو پی ایس آئی ڈی کا کنفرمیشن میسج آجائے گاجس کا آپ سکرین شوٹ لیں گے ۔ یہاں آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ یہ پی ایس آئی ڈی 30 دن تک ہی قابل استعمال ہوگی۔ اگر اس دوران آپ فیس جمع نہیں کرواتے تو یہ سارا پروسیس دوبارہ کرنا ہوگا ۔
اور اب کسی بھی آن لائن بینکنگ ، ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے فیس جمع کروائیں گے۔ جس کے بعد آپ کو 9988 سے میسج ریسیو ہوگا جو آپ پاسپورٹ آفس میں ریسیپشن میں جا کر دکھائیں گے تو وہ آپ کو پکچر کے لیے بھیج دیں گے اور اس کے بعد وہ آپ کی انگلیوں کے نشان یعنی فنگرپرنٹس لیں گے اور آپ کا ڈیٹا فارم فل کر دیں گے اور آپ کو ایک ٹوکن دے دیں گے۔
پھر آپ اپنے ٹوکن نمبر کے مطابق اپنے کاغذ جمع کروا دیں گےاور اگر آپ کا پاسپورٹ ارجنٹ ہے تو سات دن میں آپ کا پاسپورٹ آپ کے پاس ہوگا اور اگر ریگولر ہے تو پندرہ دن میں آپ کوپاسپورٹ مل جائے گا۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage