سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 6 دہشتگرد جہنم واصل، 4 جوان شہید
Image

راولپنڈی: (سنو نیوز) وطن عزیز کو دہشتگردی کے ناسور سے پاک کیلئے سیکیورٹی فورسز کے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہیں۔ ایک بھرپور کارروائی میں مزید 6 دہشتگرد ہلاک ،بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے چار جوانوں نے بھی جان وطن پر نچھاور کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسز کی شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد حضرت زمان عرف خوارے ملا ء سمیت 6 دہشتگر دہلاک ہوئے ۔ جبکہ پاک فوج کے 4 جوانوں نے بھی وطن پر اپنی جانیں نچھاور کیں۔ شمالی وزیرستان کے علاقے غریوم میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک دہشتگرد

کارروائی میں چھ دہشتگردجنم واصل جبکہ پاک فوج کے تین جوان 36 سالہ لانس نائیک تبسم الحق ، 30 سالہ سپاہی نعیم اختر اور 23 سالہ سپاہی عبدالحمید جام شہادت نوش کرگئے ۔ ہلاک دہشتگرد خوارے ملاء دہشتگردی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث اور سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔

دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقہ اسمان منزہ میں بھی سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ سپاہی فرمان علی شہید ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر علاقے میںکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ افواجِ پاکستان وطن عزیز سے دہشتگردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں ۔ ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں مسلح افواج کے حوصلوں کو مزید بلند کرتی ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage