خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ پرعلاج روک دیا گیا

10/19/2023 7:52
پشاور:(سنو نیوز) خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ پرعلاج روک دیا گیا، سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی پینل نے ہسپتالوں کو صحت کارڈ پر نئے داخلے نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں مالی بحران کی وجہ سے عارضی طور پر فیصلہ کرنا پڑا، سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم نے کہا ہے کہ سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ساتھ بات چیت جاری ہے، محکمہ فنانس جلد 2 ارب روپے جاری کر دے گا ۔
خیال رہے کہ پنجاب مین بھی صحت کارڈ بند کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں جس کے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ پر کارڈیالوجی کی سہولیات ختم کرنے کے حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کردی تھی۔
صحت کارڈ پر کارڈیالوجی کی سہولیات ختم کرنے کے حوالے سے چلنے والی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے کارڈیالوجی کی سہولیات بلا تعطل جاری رہیں گی۔
نگران وزیر صحت کے مطابق حکومت پنجاب سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے جا رہی ہے، پنجاب کی عوام کو صحت کارڈ کے ذریعے مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید بہتری لا رہے ہیں۔
ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ نہ بند کررہے ہیں اور نہ ہی کارڈیالوجی کی سہولیات کو محدود کر رہے ہیں۔ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ صحت کارڈ کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عام شہری صحت کارڈ سے کس طرح مستفید ہو سکتے ہیں؟
دوسری جانب پنجاب بھر میں صحت کارڈ کو صرف غریب عوام کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، محکمہ صحت نے سہولت کارڈ پر نارمل اور سی سیکشن ڈلیوری کے بعد اب دل کا علاج اور آپریشن کی سہولت بھی ختم کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نجی ہسپتالوں میں کاڈیک اور دیگر سہولیات کے لیے کل خرچ کا 30 فیصد ادا کرنا ہوگا، سٹیٹ لائف انشورنش کی جانب سے مراسلہ جاری ہو گیا، صحت کارڈ پر100 فی صد مفت علاج کی سہولت صرف کم آمدن والے افراد کو ہی ميسر ہوگی۔
اس سے پہلے صحت کارڈ پر ڈلیوری کیسز سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کر دئیے گئے تھے، تجویز کے مطابق دل کے مریضوں کا پرائیوٹ ہسپتال میں مکمل علاج صحت کارڈ پر نہیں ہوگا، پرائیوٹ ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کے علاج پر بھی 30 سے 40 فیصد ادائیگی مریض کو جیب سے کرنا ہوگی۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage