یوگا ذہنی و جسمانی نشوونما کیساتھ شوگر، بلڈ پریشر و دیگر بیماریوں کا علاج
Image
لاہور:(سنونیوز) یوگا ذہنی و جسمانی نشوونما کے ساتھ ساتھ شوگر ،بلڈ پریشر سمیت دیگر سنگین بیماریوں کا علاج بھی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یوگا دنیا بھر کی طرح پاکستان کے متعدد شہروں میں بھی مقبولیت اختیار کر رہا ہے ۔ یوگا ورزش کا ایک قدیم طریقہ ہے جو مختلف اقسام کی سانس کی مشقوں ریاضیت اور اٹھنے بیٹھنے کے طریقوں پر مشتمل ہے جو نفسیاتی جسمانی اور طبی فوائد مہیا کرتی ہے۔ انسٹرکٹر کا کہنا ہے کہ یوگا کے مختلف پوزز پیٹ، ٹانگوں، پٹھوں کو تقویت کے ساتھ ساتھ بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔ یوگا ہر عمر کے افراد کے لیے مفید ہے، جھنگ میں بچے بوڑھے سبھی یوگا کے دیوانے ہیں ان کا کہنا ہے کہ جب سے یوگا شروع کیا ہے زندگی پرسکون ہو چکی ہے۔ آج کے تیز رفتار دور زندگی میں یوگا آپ کی زندگی کو پرسکون اور بہتر بنا سکتا ہے، مختلف جان لیوا بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage