چکوال: معلموں پر 14 کمسن طلبہ کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام
Image

چکوال:(سنو نیوز) چکوال کے مدرسے میں چودہ طلبہ کے ساتھ معلموں کی زیادتی کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ تاہم مدرسے کے منتظمین نے الزامات سے انکار کیا ہے ۔ ڈی پی او چکوال کہتے ہیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔ پولیس کو ملزموں کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ مل گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق چکوال کے مدرسے میں طلبہ کے ساتھ شرمناک سلوک کا انکشاف ہوا ہے۔ دو اساتذہ پر 14 طلبہ سے زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایک متاثرہ طالب علم کے والد نے پولیس کو بتایا کہ متاثرہ طلبہ کی عمر 12 سے 14 سال کے درمیان ہے۔ ملزم طلبہ کو چاقو سے ڈراتے اور جسم پر زیڈ کا نشان بناتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اوکاڑہ:ریلوے اسٹیشن پر لڑکی سے جنسی زیادتی کے ملزمان گرفتار

واقعہ میڈیا پر رپورٹ ہونے کے بعد پولیس نے پھرتیاں دکھائیں اور دو ملزموں انیس اور ذیشان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او کے مطابق تفتیش آخری مراحل میں ہے، معاملہ انجام تک پہنچائیں گے۔

دوسری طرف مدرسے کے منتظمین نے الزامات کو رد کرتے ہوئے جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ منتظمین کے مطابق مدرسے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں۔ ایسا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا۔ چند روز قبل دو اساتذہ کے تشدد کرنے کی شکایت موصول ہوئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے انہیں نکال دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں 48 گھنٹوں کے دوران جنسی زیادتی کے چھ واقعات رپورٹ

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage