اوپن اے آئی کی نئی سربراہ میرا مورتی کون ہیں؟
Image

کیلی فورنیا: (سنو نیوز) اوپن اے آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف ٹیکنالوجی آفیسر میرا مورتی کو عبوری سی ای او کے طور پر ذمہ داری دی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ اس عہدے کے لیے مستقل سی ای او کی بھی تلاش کی جا رہی ہے۔

میرا مورتی نے اے آئی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ChatGPT بنانے کے پیچھے ان کا دماغ بھی کار فرما رہا ہے۔ مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے بھی ٹائم میگزین میں لکھے ایک مضمون میں میرا مورتی کی تعریف کی ہے۔ آئیے میرا مورتی کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔

میرا مورتی کون ہے؟

میرا مورتی البانیہ میں پیدا ہوئی اور کینیڈا میں پرورش پائی۔ ڈارٹ ماؤتھ کالج میں تعلیم کے دوران، انہوں نے ایک ہائبرڈ ریسنگ کار بنا کر اپنی مکینیکل انجینئرنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے والدین ہندوستانی نژاد ہیں۔ میرا مورتی نے ایرو اسپیس، آٹوموٹیو، ورچوئل رئیلٹی (VR) اور AR میں بھی کام کیا ہے۔ اس کے بعد انہوں نے ایلون مسک کی ٹیسلا میں بطور سینئر پروڈکٹ منیجر شمولیت اختیار کی۔ اس کے علاوہ مورتی ایک وی آر کمپنی لیپ موشن سے وابستہ تھیں۔ یہاں انہوںنے AI تجربات کو نافذ کرنے پر توجہ دی۔

چیٹ جی پی ٹی کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار:

اوپن اے آئی کی نئی سربراہ میرا مورتی کون ہیں؟

میرا کو 2022 ء میں ہی ترقی دے کر اوپن اے آئی کے سی ٹی او کی ذمہ داری دی گئی۔ ٹائمز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے چیٹ جی پی ٹی کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی ان کی خوب تعریف کی گئی۔ میرا مورتی کو تین زبانوں اطالوی، البانیائی اور انگریزی پر عبور حاصل ہے۔ مورتی نے 2018 ء میں سپر کمپیوٹنگ حکمت عملی اور تحقیقی ٹیم کے انتظام میں OpenAI میں شمولیت اختیار کی۔ گذشتہ سال انہیں چیٹ جی پی ٹی کی تقسیم کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:چیٹ جی پی ٹی کمپنی نے سی ای او کو برطرف کر دیا

خیال رہے کہ مصنوعی ذہانت کی مشہور ومصروف فرم اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین کو کمپنی کے بورڈآف ڈائریکٹرز نے نوکری سے نکال دیا ہے۔ کمپنی کے بورڈ اراکین کا کہنا ہے کہ سیم آلٹمین اب مزید کمپنی کی قیادت کرنیکی اہلیت کھو چکے ہیں، بورڈ اراکین نے مزید کہا کہ آلٹمین اپنے رابطوں کے دوران مسلسل کھل کر بات نہیں کرتے جسکی وجہ سے ان کی ذمہ داریاں نبھانے کی صلاحیت متاثر ہوتی جارہی ہے۔

اوپن اے آئی کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی بوٹ کی تخلیق کر کے دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کے بارے میں ایک نیا قدم رکھا تھا جس سے ٹیکنالوجی میں بہت پیش رفت ہوئی تھی،38 سالہ سیم اس ابھرتی ہوئی صنعت کیلئے ترجمان بھی بن گئے تھے۔

رواں سال 2023 میں انہوں نے کانگریس کے سامنے مصنوعی ذہانت کے نئے قوانین بارے گواہی دینے کیلئے اپنے آپکوپیش کیا تھا،سوشل میڈیا پر سیم الٹ مین نے لکھا کہ انکا کمپنی میں اچھا وقت گزراہے۔

سیم نے مزید لکھا کہ بورڈ کے اس فیصلے نے مجھے ذاتی طور پر بہت تبدیل کیا، مجھے سب سے زیادہ ہونہار لوگوں کیساتھ کام کرنا پسند آیا ہے اسکے بعد وہ کیا کریں گے اس متعلق وہ بعد میں بات کریں گے۔ کمپنی کے بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ سیم الٹ مین کے کام پر انکے شکرگزار ہیں لیکن بورڈ کے اراکین کا ماننا ہے کہ کمپنی کو اب ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ کمپنی کے بورڈ ممبران نے کہا کہ بورڈ کو سیم کی اوپن اے آئی کو چلانے کی قائدانہ صلاحیت پر اب اعتماد نہیں رہا،کمپنی کے اس اعلان نے مصنوعی ذہانت کی دنیا میں ہل چل مچا دی ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage