بھارتی فوج میں خود کشی کا بڑھتا رجحان
Image

نئی دہلی:(سنو نیوز) مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سےتنگ بھارتی فوجی اپنی ہی جانیں لینےلگے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حدتک اضافہ، 2007 ءسےاب تک مقبوضہ وادی میں586سےزائدبھارتی فوجی خودکشی کرچکے۔ 15نومبرکوراجندراسنگھ،16نومبرکونائیک ہریش چندرسنگھ نےخودکشی کی۔

تفصیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ 2007 ء سے اب تک مقبوضہ وادی میں 586 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں۔ تازہ واقعات میں 16 نومبر کو 31 راشٹریا رائفل کے 38 سالہ نائیک ہریش چندر سنگھ اور15 نومبر 2023 ءکو راجندرا سنگھ نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت بھارتی سیکیورٹی فورسز میں ذہنی تناؤ اور ڈپریشن بڑھ گیا جو بعد میں خودکشی کا سبب بنتا ہے۔ رائٹرز نے انکشاف کیا مقبوضہ کشمیر میں موجود ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کے نصف سے زائد اہلکار شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

سوال یہ ہے کہ کیا مودی حکومت کشمیریوں پر ظلم و ستم سے کچھ حاصل کرپائے گی یا اپنے ہی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کی طرف مزید دھکیلے گی؟

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage