دہی کھانے کے صحت پر کیا فوائد ہوتے ہیں ؟
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) دہی کھانے کے بہت سے فوائد ہیں، غذائیت سے بھرپور دہی قدیم زمانے سے انسانی صحت کیلئے ایک اہم خوراک رہی ہے جسکی بنیاد پر طبی ماہرین کیجانب سے دہی کو انسانی صحت کیلئے خزانہ قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کے روزانہ استعمال سے خصوصاً معدے سے متعلق کوئی شکایت لاحق ہو تو دہی میں پایا جانے والا لیکٹک ایسڈ اس شکایت کو دور کر کے انسانی صحت کو بہتر بناتا ہے اور غذائی اجزا کو ہضم اور جذب کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اسکے علاوہ دہی کی 100 گرام مقدار میں ہزاروں گُڈ بیکٹیریاز کیساتھ ساتھ 59 کیلوریز، 0.4 فیصد گرام فیٹ، 5 ملی گرام کولیسٹرول، 36 ملی گرام سوڈیم، 141 ملی گرام پوٹاشیم، 3.2 گرام شوگر، 11 فیصد کیلشیم، 13 فیصد کوبالامین، 5 فیصد وٹامن بی 6، وٹامن اے، وٹامن بی 12 اور 2 فیصد میگنیشیم پایا جاتا ہے۔ کیلشیم سے بھرپور دہی ایک مکمل غذا ہے جس میں رائبوفلاوین اور پینٹوتھینک ایسڈ کے پاور ہاؤس بھی پائے جاتے ہیں، روزانہ دہی کے استعمال سے انسانی صحت پر بے شمار اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس میں سے چند درج ذیل ہیں۔ دہی پروٹین کی مقدار سے بھرپور دہی میں شکر اور فیٹس کی کم سطح پائی جاتی ہے، دہی کا استعمال پروٹین کی لاتعداد مہیا کرتا ہے، دہی میں پروٹین پائے جانے کے سبب بھوک کم محسوس ہوتی ہے اور یہ پیٹ بھرا رہنے کا احساس دلاتا ہے۔ دہی نظامِ ہاضمہ بہتر کرتا دہی کا استعمال نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، پرو بائیوٹک جز جس سے متعلق نیوٹریشن ایکسپرٹ روبن پلاٹکن کا کہنا ہے کہ دہی میں شامل یہ جز غذا کو زیادہ بہتر طریقے سے ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔ دہی قوتِ مدافعت مضبوط کرتا دہی قوتِ مدافعت مضبوط کرتا ہے، دہی میںوٹامنز، پروٹین، کیلشیم، پوٹاشیم، فاسفورس اور زنک پایا جاتا ہے جس سے انسانی جسم کو وائرل، موسمی بیماریوں سمیت دائمی بیماریوں سے بھی لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ وزن میں کمی کا سبب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی زیادہ کھانا کھانے کی خواہش کو کم کرتا ہے جس کیوجہ سے بھوک کم لگتی ہے جس کی وجہ سے کھانا کم کھایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ دہی کے استعمال سے جسمانی توانائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے جسکی وجہ سے کمزوری لاحق نہیں ہوتی۔ دہی کا استعمال مختلف بیماریوں میں بھی کارآمد ہے، ہائی بلڈ پریشر اور شوگر لیول میں کمی کیلئے بھی دہی کافی مفید ہے، ہائی بلڈ پریشر اور خون میں شکر کو متوازن رکھنے کے لیے دہی اہم کردار ادا کرتا ہے، انسانی جسم میں نمک کی مقدار کو کم کرنے میں بھی دہی استعمال کیا جاتا ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage