بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، پاکستانی فٹبال ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ ہو سکے
Image
لاہور(سنو نیوز) بھارت کی ہٹ دھرمیوں سے کھیل کو بڑا نقصان ہونے لگا،پاکستان فٹبال ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ کیے جاسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹبال ٹیم کو اپنے ٹکٹیں کینسل کرانا پڑ گئیں، پاکستان فٹبال ٹیم کی آج ماریشس سے بنگلور بھارت کے لیے ٹکٹیں بک تھیں، انڈین فیڈریشن کے نمائندے نے پاکستانی حکام کو ویزوں کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ذرائع کے مطابق انڈین فیڈریشن کے نمائندوں نے بھی صورتحال میں ریسپانس دینا بند کردیا، پاکستان فٹبال ٹیم کو ویزے ملنے کے چانسزز انتہائی کم ہیں۔ پاکستان ٹیم نے ساف چیمپئن شپ کے لیے آج بنگلور کے لیے روانہ ہونا تھا، پاکستان ٹیم کا 21 جون کو بھارت کے خلاف میچ شیڈول ہے۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage