سالٹ رینج پر حادثات کا تواتر کیساتھ ہونا پریشان کن ہے: شہباز شریف
Image
اسلام آباد(سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کلر کہار بس حادثے پر ٹویٹربیان میں کہا ہے کہ کلر کہار پر بس حادثے کے نتیجے میں ضائع ہونے والی انسانی جانوں پر دلی طور پر رنجیدہ ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سالٹ رینج پر حادثات کا تواتر کے ساتھ ہونا پریشان کن ہے، موٹر وے حکام اس امر کو یقینی بنائیں کہ موٹر وے پر چلنے والی گاڑیاں سفر کے قابل ہوں، ڈرائیور حضرات ڈرائیونگ کے تمام معیارات پر پورے اترتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کر کے ہی سفر کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، میری ہمدردیاں اور دعائیں ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جن کے پیارے اس دردناک حادثے میں ان سے بچھڑ گئے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد سے جھنگ جاتے ہوئے مسافر بس سالٹ رینج میں حادثہ کا شکارہوئی تھی، شالیمار کمپنی کی بس ڈیوائیڈر لائن توڑ کر مخالف سمت جا گری، افسوسناک حادثے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہوئے تھے۔ دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے کی انکوائری کی ہدایات کر دی، وزیرِاعظم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے ڈی آئی جی عالم شنواری کو واقعے میں جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کی معلومات و سہولت کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا، چیف سیکٹری آزاد جموں و کشمیر نے بھی پاکستانی سفارتخانے اور یونانی حکام سے رابطے اور جاں بحق و زخمی ہونے والوں کی معلومات کیلئے فوکل پرسن تعینات کر دیا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور رنج کا بھی اظہار کیا۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage